Breaking News
Home / اہم ترین / قومی سطح کی ہینڈبال کھلاڑی پوجا نے کی خودکشی، مودی کے نام لکھے خط کہا : فیس نہیں اداکرسکتی

قومی سطح کی ہینڈبال کھلاڑی پوجا نے کی خودکشی، مودی کے نام لکھے خط کہا : فیس نہیں اداکرسکتی

پٹیالہ، 21؍اگست(ہرپل نیوز/آئی این ایس انڈیا)قومی سطح کی ایک خاتون ہینڈبال کھلاڑی نے ہفتہ کو مبینہ طور پر خود کشی کر لی۔پولیس کے مطابق خالصہ کالج کے حکام کی جانب سے مفت ہاسٹل کی سہولت دینے سے انکار کرنے پر اس نے خود کشی کی ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کے نام پر لکھے خط میں پوجا نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک غریب لڑکی ہے اور ہاسٹل کی فیس ادا نہیں کر سکتی اس لیے وہ موت کو گلے لگا رہی ہے۔پٹیالہ کے خالصہ کالج کی اس طالبہ نے خط میں وزیر اعظم سے اپیل کی وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس جیسی غریب لڑکیوں کو تعلیم حاصل کی سہولت مفت ملے۔پوجا کے اہل خانہ نے بتایا کہ پوجا کو گزشتہ سال کالج میں مفت داخلہ دیا گیا تھا جس میں ہاسٹل کی سہولت اور کھانا شامل تھا لیکن اس سال اس کو ہاسٹل میں رہنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا گیا۔کالج تک جانے کا روز کا خرچہ 120روپے تھا۔پوجا کے والد سبزی فروش ہیں، پوجا اپنی مالی حالت اچھی نہ ہونے کی وجہ سے مبینہ طور پر کالج چھوڑنے پر غور کر رہی تھی۔ پوجا کے اہل خانہ نے پولیس کو چار صفحے کے سوسائڈ نوٹ سونپا ہے جس میں پوجا نے اپنی موت کے لیے اپنے کوچ کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔سوسائڈ نوٹ میں لکھا ہے ، اسی نے مجھے ہاسٹل کا کمرہ دینے سے انکار کیا اور کہا کہ وہ ہر دن اپنے گھر سے یہاں آئے جائے، حالانکہ اس سے مجھے ہر ماہ 3720روپے خرچ کرنے ہوں گے جو میرے والد برداشت نہیں کر سکتے۔پوجا کے والد کی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے معاملہ درج کیا ہے۔تاہم خالصہ کالج کے انتظامیہ نے کہا ہے کہ پوجا کو مفت داخلہ دیا گیا تھا لیکن اس کی خراب کارکردگی کی وجہ سے مفت سہولیات کو آگے نہیں بڑھایا گیا تھا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/wXEZt

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے