Breaking News
Home / اہم ترین / لبیک نوائط کے زیر اہتمام استقبال رمضان کا شاندار پروگرام اور تعلیمی ایوارڈ

لبیک نوائط کے زیر اہتمام استقبال رمضان کا شاندار پروگرام اور تعلیمی ایوارڈ

بھٹکل،29؍ مئی( ہر پل نیوز) کے لبیک نوائط اسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد ایک عظیم الشان اجلاس میں شہر کlabbaikے علمائے کرام نے استقبال رمضان اور دیگر موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ رائے بریلی سے تشریف لائے معروف عالم دین مولانا بلال عبد الحئی حسنی ندوی نے رمضان کا استقبال کرتے ہوئے رمضان کی عظمت شان پر گفتگو کی مولانا نے استقبال رمضان کوحقیقی رنگ دینے کی ضرورت پربھی زور دیا ۔ مولانا نے کہا کہ برکتوں اور رحمتوں کا یہ مہینہ جلد سایہ فگن ہوگا اس لئے اس کے تقاضوں کے مطابق زندگی گزارنے کی کوشش کریں۔۔خلیفہ جامع مسجد کے امام  وخطیب حضرت مولانا خواجہ مدنی نے رمضان کی اہمیت کو سمجھنے اور اس کے تقاضوں پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اجلاس کی اہم کڑی کے طور پر مولانا الیاس ندوی کا خطاب تھا جس میں انہوں نے یہودی سازشوں پر سیر حاصل بحث کی،مولانا نے مسلمانوں کو ورغلانے کے لئے یہودیوں کی جانب سے کی جانے والی مختلف سازشوں کو بیان کیا ۔اجلاس میں لبیک نوائط اسوسی ایشن کے مختلف نوجوانوں کی تعلیمی اور سماجی میدان میں اچھی کار کردگی کی بنیاد پرتہنیت کی گئی جن میں بطور خاص جامع مسجد کے نومنتخب امام و خطیب مولانا عبد العلیم خطیبی ندوی اور مجلس اصلاح و تنظیم کے جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری شامل تھے ۔ اس کے علاوہ جامعہ اسلامیہ،ہائی اسکول اور کالج میں امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کی ہمت افزائی بھی کی گئی ۔ پروگرام میں شہر کے عوام و خواص کی بڑی تعداد موجود تھی۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/9iIC5

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے