Breaking News
Home / اہم ترین / لکھنو انکاونٹر : اب راکی رناوت کا نام آیا سامنے ، پولیس تلاش میں سرگرم ، کانپور سے دو مشتبہ افراد گرفتار

لکھنو انکاونٹر : اب راکی رناوت کا نام آیا سامنے ، پولیس تلاش میں سرگرم ، کانپور سے دو مشتبہ افراد گرفتار

لکھنو(ہرپل نیوز،ایجنسی)9مارچ : اترپردیش اے ٹی ایس نے جمعرات کو کانپور سے مزید دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے نام غوث محمد خان اور اظہر بتائے جارہے ہیں ۔ تاہم اس معاملہ میں اب راکی رناوت کا نام سامنے آیا ہے ۔ پولیس اس کی تلاش کررہی ہے۔اطلاعات کے مطابق جمعرات کو پولیس نے غوث محمد خان کو گرفتار کیا ہے۔ غوث محمد کی عمر تقریبا 50 سال ہے۔ وہ ایئر فورس میں 1978 سے 1993 تک ائیرمین کے طور پر بھی کام کرچکا ہے۔ فی الحال وہ جوتے کا کاروبار کرتا ہے۔ جبکہ اظہر اٹاوہ کا رہنے والا ہے اور اس پر گروپ کو ہتھیار سپلائی کرنے کا الزام لگا ہے۔ علاوہ ازیں اس معاملہ میں ایک اور نام راکی ​​رناوت کا سامنے آیا ہے۔ پولیس اب اسے بھی گرفتار کرنے کی کوشش کررہی ہے۔خیال رہے کہ یوپی اے ٹی ایس اور مقامی پولیس کی ٹیموں نے گزشتہ دنوں کانپور کے رحمانی مارکیٹ میں بھی چھاپہ ماری کی تھی۔ اس دوران اظہر نام کے ایک مشتبہ شخص کو پولیس نے گرفتار تھا، لیکن وہاں موجود لوگوں کی بھیڑ نے پولیس کی جم کر مخالفت کی اور اظہر کو چھڑا لیا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/VTbOU

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے