Breaking News
Home / اہم ترین / ماہی گیر کشتی میں بھیانک آگ لگنے سے 60لاکھ کی مالیت تباہ۔ کشتی پر سوارتمام ماہی گیر بچالئے گئے

ماہی گیر کشتی میں بھیانک آگ لگنے سے 60لاکھ کی مالیت تباہ۔ کشتی پر سوارتمام ماہی گیر بچالئے گئے

کنداپور (ہرپل نیوز)8نومبر۔ منگلوروسے ماہی گیر ی کے لئے نکلی ایک بوٹ کنداپور کے مرونتے ساحل سے کچھ فاصلے پر حادثہ کی شکار ہوگئی ۔ذرائع کے مطابق کنداپور کے گنگولی سمندر میں ایک ماہی گیر کشتی میں بھیانک آگ لگنے سے ساٹھ لاکھ کی مالیت تباہ ہو گئی مگر کشتی پر سوار تمام ماہی گیروں کو بچا لیا گیا ۔ واقعہ کل منگل کو پیش آیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی دوسری بوٹ لیکر دیگر ماہی گیر موقع پر پہنچ گئے اور کشتی پر سوار تمام ماہی گیروں کو بچا لیا۔بتایا گیاہے کشتی میں ایک معمولی چنگاری کی وجہ سے آگ لگی اور پل بھر میں ڈیزل ٹینک تک پھیل گئی، جس کے بعد پوری کشتی بیچ سمندر میں بھیانک آگ میں زد میں آئی ۔ اس واقعہ میں کم و بیش 60 لاکھ مالیت کےنقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/UCRiF

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے