Breaking News
Home / اہم ترین / متنازعہ سادھوی پراچی کا پھر اشتعال انگیز بیان ، تین طلاق سے بچنا ہے تو ہندو سے محبت کریں مسلم خواتین

متنازعہ سادھوی پراچی کا پھر اشتعال انگیز بیان ، تین طلاق سے بچنا ہے تو ہندو سے محبت کریں مسلم خواتین

مرادآباد(ہرپل نیوز،ایجنسی)7اپریل: وشو ہندو پریشد کی متنازع سادھوی پراچی نے ایک بار پھر بے تکا بیان دیا ہے۔ اس مرتبہ سادھوی نے مسلم خواتین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہندو لڑکوں کو آئی لو یو بول کر ان سے شادی کر لیں اور مسلم مذہب چھوڑ کر ہندو مذہب اپنا لیں۔ سادھوی مرادآباد میں ایک پروگرام میں بول رہی تھیں۔سادھوی پراچی نے کہا کہ 'میں ان (مسلم) خواتین کو مشورہ دینا چاہتی ہوں جو طلاق کے معاملہ سے پریشان ہیں کہ وہ اس مذہب کو چھوڑ کر ہندو مذہب کو گلے لگا لیں۔ ہمارے ہندو بیٹوں سے شادی کر کے آپ کو خوشی ہوگی، صرف ان سے کہو کہ 'میں تم سے پیار کرتی ہوں۔ہندی سیاست ڈاٹ کام کی خبر کے مطابق رام مندر کے معاملہ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے سماج وادی پارٹی کے لیڈر ابو اعظمی اور اعظم خان پر بھی جم کر نشانہ لگایا۔ ساتھ ہی ساتھ سادھوی نے علما سے کہا کہ اگر آپ اتر پردیش میں امن سے رہنا چاہتے ہیں، تو فتوی جاری کریں کہ صرف رام مندر کی تعمیر ایودھیا میں ہوگی ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/cXrlV

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے