Breaking News
Home / اہم ترین / مجرمانہ ثبوت نہ ملنے کی بات کہہ کر ایف بی آئی نے ہلیری کلنٹن کودی کلین چٹ۔ الیکشن سے پہلےہلیری کلنٹن کو بڑی راحت

مجرمانہ ثبوت نہ ملنے کی بات کہہ کر ایف بی آئی نے ہلیری کلنٹن کودی کلین چٹ۔ الیکشن سے پہلےہلیری کلنٹن کو بڑی راحت

واشنگٹن(ایجنسی) 7 نومبر : امریکہ کی فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے ہلیری کلنٹن کے ای میل کی نئی کھیپ میں کسی طرح کے مجرمانہ ثبوت نہیں ملنے کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں ہری جھنڈی دے دی ہے۔ ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمس کومی نے کانگریس کو لکھے ایک خط میں کہا کہ تفتیشی ایجنسی نے اپنا کام مکمل کر لیا ہے اور اسے ایسا کچھ نہیں ملا ہے جس سے اس صورت حال میں کسی تبدیلی کی گنجائش ہو۔اسی سال جولائی میں ایف بی آئی کے ڈائریکٹر نے کہا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ رہتے ہوئے کلنٹن نے حساس چیزوں کے تعلق سے اپنے ذاتی ای میل سرور پر لاپرواہی برتی تھی لیکن کوئی جرم نہیں کیا تھا۔ ہلیری کے ایک لیپ ٹاپ میں مبینہ طورپر ای میل ملنے کے بعد یہ معاملہ دوبارہ اٹھاگزشتہ مہینہ اس معاملے میں ایف بی آئی کے ڈائریکٹر نے اراکین پارلیمنٹ کو خط لکھا تھا جس میں ہلیری کلنٹن کے ای میلوں کی دوبارہ جانچ کی بات کہی گئی تھی۔ ری پبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے اس معاملے کو ہلیری کلنٹن کے خلاف انتخابی موضوع بنا لیا تھا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/Yvzjm

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے