Breaking News
Home / اہم ترین / مجلس اصلاح وتنظیم کی جانب سے بھٹکل اسمبلی حلقے کے مسائئل حل کرنے اہم اجلاس

مجلس اصلاح وتنظیم کی جانب سے بھٹکل اسمبلی حلقے کے مسائئل حل کرنے اہم اجلاس

 ایم ایل اے بھٹکل منکال ایس ویدیا نے بھٹکل کو دہشت گردی سے جوڑنے کی مذمت کی
بھٹکل(ہرپل نیوز؍ ابو حمدان)23؍مئی ۔بھٹکل میں آج مجلس اصلاح و تنظیم کی جانب سے ضلع اتر کنڑا کیtanzeem_ تمام ملی جماعتوں کو اکھٹا کرکے سیاسی لیڈروں کے سامنے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل رکھے گئے اور ان پر جلد سے اس کو حل کر نے پر زور دیا گیا، اجلاس میں ایم ایل ائے بھٹکل سمیت کرناٹکااسپائسس بورڈ کے چیرمین بھی موجود تھےبھٹکل کے سب سے قدیم سماجی ادارےمجلس اصلاح و تنظیم کی جانب سے آج بھٹکل اسمبلی حلقے میں اقلیتیوں کے مسائل کو حل کر نے کے لئے منعقد ایک اہم اجلاس میں ضلع اتر کنٹرا کی تمام ملی جماعتوں کےذمہ داران کو جمع کیا گیا تھا جہاں انہوں نے سیاسی لیڈران کے سامنے اپنے اپنے علاقے کے مسائل بیان کئے اور انہوں نے ان مسائل کو حل کرنے کا وعدہ کیا ۔مختلف ذمہ داران نے ضلع پنچایت اور تعلقہ پنچایت کے عہدیداران اور ایم ایل ائےکے سامنے اپنے علاقے کے مسائل رکھے ۔اجلاس کے کنوینر نےمیڈیا کو تفصیلات بتایا کہ علاقے میں اقلیتیوں کے تعلیمی،سماجی اور معاشی مسائل کا جائزہ لے کر اس کے حل کی تدابیر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہےمنتظمین کے مطابق مسلم ووٹوں سے جیت کر عہدہ پانے والوں سے اب کام لینے کا وقت آگیا ہےجس کا جائزہ لینے کے لئے ایسے پروگرام کے انعقادکی ضرورت پیش آتی ہے۔تمام علاقوں کے ملی جماعتوں کے ذمہ داران نےاپنےاپنے علاقوں میں پانی اور کچرا نکاسی کو لیکر پائی جانے والی دقتوں کو سامنے رکھا،ساتھ ہی تعلیمی مسائل اور اردو اسکولوں کے مسائل پر بھی بحث کی گئی اور جلد سے جلدحل کرنے ایم ایل ائے اور ضلع پنچایت صدر پر زور دیا گیا۔ اب دیکھنا یہ ہے بھٹکل کی سماجی تنظیم کے اس اقدام سے علاقے کے مسائل کو حل کرنے میں کتنی مدد ملے گی۔ اس سے پہلے مولاناعزیز الرحمن ندوی کی تلاوت سے اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوا،بھٹکل کے معروف شاعرعبدالعلیم شاہین نے موقع کی مناسبت سے لکھا گیا اپنا خوبصورت کلام بھی پیش کیا، استقبالیہ جناب الطاف کھروری اور
غرض و غایت عبد الرقیب ایم جے ندوی نے بیان کی،تمام ممبران کی جانب سے پیش کئے گئے مسائل کو سننے کے بعد ایم ایل اےمنکال ویدیانےمسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اور فرقہ پرستوں کو نشانہ بناتے ہوئے تنظٰیم کی کار کردگی کو سراہا۔انہوں نے بھٹکل کو دہشت گردی سے جوڑنے والوں کی بھی سخت مذمت کی۔تنظیم کے نائب صدر عنایت الہ شاہ بندری نے شکرانہ کی رسم ادا کی، ،معروف ناظم اجلاس عبداللہ دامودی نے نظامت کے فرائض بحسن و خوبی انجام دئیے۔ تنظیم کی جانب سے مندوبین کے. لئے بہترین تواضع اور ظہرانے کا نظم کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ اس پروگرام کو بھٹکل کے مشہور نیوز پورٹل ساحل آن لائن نے براہ راست نشر کیاجس کے باعث خلیج اور دنیا کے دیگر ملکوں میں بسنے والے بھٹکلی احباب اور بے شمار لوگوں نے راست طور پر پروگرام سے استفادہ کیا۔

 

The short URL of the present article is: http://harpal.in/qsrGe

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے