Breaking News
Home / اہم ترین / محسن رضا کو کام نہیں آئی یوگی کی چمچہ گیری۔کاغذی کارروائی میں تاخیر کی وجہ سے منسوخ کیا گیا نکاح کا رجسٹریشن
محسن رضا کو اہلیہ فوزیہ کے ہمراہ نکاح رجسٹریشن کی درخواست دیتے ہوئے دیکھا جا سکتاہے۔

محسن رضا کو کام نہیں آئی یوگی کی چمچہ گیری۔کاغذی کارروائی میں تاخیر کی وجہ سے منسوخ کیا گیا نکاح کا رجسٹریشن

لکھنؤ(ہرپل نیوز، ایجنسی)23نومبر۔اترپردیش میں بی جے پی کی حکومت بنتے ہی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست میں شادیوں کے رجسٹریشن کو لازمی قرار دے دیا تھا۔ مسلم تنظیموں کی طرف سے اس اقدام کی مخالفت کے بیچ وقف اور اقلیتی معاملات کے وزیر محسن رضا نے اپنی شادی کا رجسٹریشن کرا کے خوب سرخیاں بٹوری تھیں۔ لیکن اب ان کی رجسٹریشن کی درخواست منسوخ کردی گئی ہے۔دراصل، طے شدہ مدت میں ضروری قانونی کارروائی پورا نہیں کرنے کی وجہ سے ان کی درخواست منسوخ کر دی گئی۔ اب وزیر کو از سر نو قانونی کارروائی پوری کرنا ہوگی۔

اس معاملے میں بولتے ہوئے وزیر رضا نے کہا کہ شادی کی رجسٹریشن کو منسوخ نہیں کیا گیا ہے۔ قانون کے مطابق، تین ماہ کے اندر رجسٹریشن سرٹیفکیٹ لے لینا چاہئے۔ لیکن محرم کی وجہ سے سرٹیفکیٹ لینے نہیں جا سکا۔ جلد ہی رجسٹریشن افسر کو درخواست دیں گے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/4mMI8

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے