Breaking News
Home / اہم ترین / مختلف تنظیموں کی جانب سے یادگیرشہرکے بنیادی مسائل کو لے کرپیش کیا گیا میمورنڈیم (یادگیرکی مزید خبریں)

مختلف تنظیموں کی جانب سے یادگیرشہرکے بنیادی مسائل کو لے کرپیش کیا گیا میمورنڈیم (یادگیرکی مزید خبریں)

یادگیر (ہرپل نیوز؍سید ساجد حیات )10،اگست۔ مختلف تنظیموں کی جانب سے شہر میں بنیادی مسا ئل کو لے کر ضلع ڈپٹی کمشنر کے تو سط سے ریاستی گو رنر کو ایک یاداشت روانہ کی گئی جس میں بتا یا گیا کے شہر میں تقریبا دیڑھ سال قبل درگاہ حضرت سید یعقوب بخاری ؒ کراس سے گا ندھی چوک تک اور دیگر سڑکوں پر ماسٹر پلان کے نام کے سڑکوں کے دونوں جا نب توڑ پھوڑ کی گئی،مگر ڈیڑھ سال کا عرصہ گذارنے جانے کے بعد بھی شہریان یادگیر ابھی بنیادی سہولیتوں سے محروم ہیں، پا نی کی پا ئپ لائین ، نالیوں کا گندہ پا نی سڑکوں پر بہہ رہا ہے، سڑکوں پر جگہ جگہ گڑھے بنے ہو ئے ہیں ، اور راہگیروں کو سخت مشکلات درپیش آ رہی ہیں،عوام کا ماننا ہے کہ تر قی کے نام پر ضلع انتظامیہ اور سٹی میو نسل نے توڑ پھوڑ کر نے میں تیزی دکھائی، مگر کام کے معاملہ میں انتہائی سست رفتاری کی وجہ سے عوام مسائل دو چار ہیں، اس لئے جلد سے جلد شہر کی سڑکوں مر مت کی ان سڑکوں کی تعمیر کی جا ئے، پا نی کی پا ئپ لا ئین درست کی جا ئے، نا لیوں کا کام جلد سے جلد مکمل کیا جا ئے، اور دیگر بنیادی سہولتوں کو جلد سے جلد روبعمل لا یا جا ئے، ، اس موقع پرجماعت اسلامی ہند کی ذیلی تنظیم ہیومنیٹرین ریلیف سو سائیٹی، ویلفیر پا ر ٹی آف انڈیا، کو لی ٹو کر ی سماج، کر ناٹک مسلم کو نسل، ٹیپو سلطان کمیٹی، اور دیگر تنظیموں کے ذمہ داران مو جو د تھے۔

ریاض کلور اقلیتی بی جے پی ضلع یادگیر جنرل سکریٹری نا مزد
یادگیر (ہرپل نیوز؍سید ساجد حیات )10،اگست ۔ریاض احمد کلور سابق رکن ضلع وقف مشاوراتی کمیٹی یادگیر کو بھارتیہ جنتا پارٹی اقلیتی موriyaz kallurرچہ کا ضلعی جنرل سکریٹری نا مزد کیا گیا، اس بات کی جا نکاری چندر شیکھرگو ڑا ما گنور ضلع صدر بی جے پی نے ریاض احمد کلور کو نامزد کردہ لیٹر حوالہ کر نے کے بعد میڈیا کو دی، اور بتا یا کے وہ ضلع میں پا رٹی کی تر قی و ترویج میں اہم کردار ادا کر تے رہیں گے،

کا نگریس پا ر ٹی دفتر میں ۷۵ وا ں’’ یوم ہندوستان چھوڑو تحریک ‘‘ منایا گیا

congress office
یادگیر (ہرپل نیوز؍سید ساجد حیات )10۔اگست۔ رگھویندر منسگل یوتھ صدر کا نگریس یادگیر کی اطلاع کے بموجب ضلع کا نگریس پا ر ٹی دفتر میں ۷۵ واں یوم ہندوستان چھوڑو تحریک پروگرام منا یا گیا، اس موقع پر ضلعی کا نگریس صدر مر ی گو ڑا ہلکل اور نائب چیرمین سٹی میو نسپل کو نسل سمسن ملکیری نے خطاب کیا،چنا ریڈی تنور سابق یم ایل سی، سری نواس ریڈی کندکور گلبرگہ کاڈا چیرمین، روی ما لی پا ٹل یوڈا چیرمین، ششی دھر ہوسلی سی یم سی چیرمین، رگھو یندر منسگل، بلاک کا نگریس صدر شرنپا ، منجولہ خواتین ونگ کی صدر ، فیاض ملاں اور دیگر مو جود تھے،

The short URL of the present article is: http://harpal.in/C0GyT

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے