بھٹکل (ہرپل نیوز)21مارچ:ایک راشن کارڈ پرمتعین پچیس کلو اناج کے بجائے صرف پندرہ کلو اناج دیئے جانے پر بھٹکل مخدوم کالونی کے مقامی افراد نے اعتراض جتاتے ہوئے راشن دکان کا گھیراؤ کیا ۔مقامی افراد کے مطابق عوام راشن کے حصول کے لئے اپناکام کاج چھوڑ کر لائن میں گھنٹوں کھڑے رہتے ہیں ۔جس کی وجہ سے عوام اپنی مزدوری تک کھو رہے ہیں ۔اور اب مزید زخم پر نمک چھڑکتے ہوئے پچیس کلو اناج کے بجائے پندرہ کلو تقسیم کرنا نا انصافی بتاتے ہوئے ہوئے عوام نے بے اطمینانی کا اظہار کیاہے۔ جس پر راشن دکاندار نے حکومت کی طرف سے ہی راشن کم سپلائی ہو نے کی بات کرتے ہوئےعوام کو مطمئن کرنے کی کوشش کی جس کے بعد تحصیلدار نے اس کی تصدیق کی ۔ اورعوام کو آئندہ ماہ راشن میں کمی کئے گئے اناج کی بھرپائی کرنے کا تیقن دیا۔جس کےکے بعد راشن کی تقسیم کاری پھر سے معمول کے مطابق شروع کی گئی ۔
مخدوم کالونی میں راشن کی سپلائی میں بے ضابطگی کا معاملہ ۔مقامی لوگوں نے کیاراشن کی دکان کا گھیراؤ
The short URL of the present article is: http://harpal.in/nOJQL