Breaking News
Home / اہم ترین / مدرا یوجنا: مرکز نے تاحال 9.13 کروڑ کے قرض منظور کئے: مختار عباس نقوی

مدرا یوجنا: مرکز نے تاحال 9.13 کروڑ کے قرض منظور کئے: مختار عباس نقوی

حیدرآباد(ہرپل نیوز،ایجنسی) 5 اکتوبر۔ مرکزی وزیراقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ حکومت غریبوں کو اونچا اٹھانے اور ان کی بہبود کے لئے پابند عہد ہے ۔ مرکز نے 8اپریل 2015 کو شروع کردہ مدرا یوجنا کے تحت 9.13کروڑ روپئے کے قرض کی منظوری دی ہے ۔ انہوں نے یہاں پردھان منتری مدرا یوجنا تشہیری کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدرا یوجنا سے تقریباً 76فیصد خواتین کو فائدہ پہنچا ہے اور ایس سی ‘ایس ٹی ‘اوبی سی اور اقلیتوں میں سے 55فیصد سے زائد استفادہ کنندگان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا کا ہر ملک ہندوستان کو معاشی طور پر ابھرنے والے ملک کے طور پر تسلیم کررہا ہے۔ ہندوستان سرمایہ کاری کے لئے محفوظ اور مستحکم مرکز میں سے ایک ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران این ڈی اے زیرقیادت بی جے پی حکومت ہندوستان کی معیشت کو مستحکم کرنے کی سمت آگے بڑھ پائی ہے ۔ شرح ترقی گزشتہ تین برسوں کے دوران7فیصد سے زائد رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی نے نتائج دینا شروع کردیئے ہیں۔ راست رقم منتقل کرنے میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے کیونکہ رقم ضرورت مندوں کے بینک اکاونٹس میں راست ڈالی جارہی ہے۔ مدرا یوجنا اور بیشتر دیگر اسکیمات جیسے اسٹارٹ اپ انڈیا اور اسٹینڈ اپ انڈیا کے بارے میں تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مدرا اسکیم کے تحت ششو زمرہ میں 50ہزار ‘کشور زمرہ میں50ہزار سے 5لاکھ اور ترون زمرہ میں 5لاکھ سے 10لاکھ روپئے تک قرضہ جات دیئے جا رہے ہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/qvyZ5

Check Also

جے این یو کے گمشدہ طالب علم نجیب کی والدہ فاطمہ نفس سمیت 35 افراد حراست میں،تاہم بعد میں رہا

Share this on WhatsApp نئی دہلی(ہرپل نیوز،ایجنسی)17۔اکتوبر۔ گزشتہ ایک سال سے لاپتہ جواہر لال نہرو …

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے