Breaking News
Home / اہم ترین / مدھیہ پردیش میں دبنگوں نے دلت کنبہ کو شمشان گھاٹ سے بھگایا، گھر کے باہر ہی ادا کرنی پڑی آخری رسومات

مدھیہ پردیش میں دبنگوں نے دلت کنبہ کو شمشان گھاٹ سے بھگایا، گھر کے باہر ہی ادا کرنی پڑی آخری رسومات

بھنڈ(ہرپل نیوز،ایجنسی)25ڈسمبر۔ مدھیہ پردیش میں انسانیت کو شرمسار کرنے والا ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں دبنگوں نے ایک دلت کنبہ کو گاوں کے شمشان گھاٹ میں آخری رسومات ادا کرنے سے روک دیا ، جس کی وجہ سے دلت کنبہ کو مجبورا اپنے گھر کے سامنے ہی آخری رسومات ادا کرنی پڑیں۔یہ واقعہ بھنڈ ضلع میں  اینڈوری تھانہ علاقہ کے لوہری میں پورا گاوں میں پیش آیا ہے۔ یہاں رہنے والے 60 سالہ کپتان والمیکی کی طویل علالات کے بعد گوالیار میں موت ہوگئی تھی ۔ بیٹا رامتور آخری رسومات کیلئے بات کی لاش گاوں لے کر پہنچا ، جہاں شمشان گھاٹ میں آخری رسومات کی تیاریاں کی جارہی تھیں، مگر اسی درمیان کچھ دبنگ وہاں پہنچ گئے اور انہوں نے دلت کنبہ کو وہاں سے بھگا دیا۔

مدھیہ پردیش : دبنگوں نے دلت کنبہ کو شمشان گھاٹ سے بھگایا، گھر کے باہر ہی ادا کرنی پڑی آخری رسومات

بیٹا کا کہنا ہے کہ دبنگوں کی مخالفت اور دھمکی کی وجہ سے اہل خانہ نے گھر کے باہر ہی اپنے والد کی آخری رسومات ادا کی ۔ واقعہ کے سامنے آنے کے بعد پولیس اور انتظامیہ کے اہلکار بھی موقع پر پہنچے ، لیکن اس وقت تک دلت کنبہ آخری رسومات ادا کرچکا تھا ۔ سینئر افسروں کا کہنا ہے کہ موقع پر پہنچے پولیس اور انتظامیہ کے اہلکاروں سے رپورٹ طلب کی گئی اور رپورٹ کی بنیاد پر اگلی کارروائی کی جائے گی۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/lVRTS

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے