Breaking News
Home / اہم ترین / مدھیہ پردیش کابینہ کونسل کا فیصلہ ۔ 12 سال تک کی بچی کی عصمت دری کے ملزم کو ملے گی پھانسی

مدھیہ پردیش کابینہ کونسل کا فیصلہ ۔ 12 سال تک کی بچی کی عصمت دری کے ملزم کو ملے گی پھانسی

بھوپال (ہرپل نیوز، ایجنسی) 26نومبر۔ مدھیہ پردیش میں 12برس تک کی بچی کا جنسی استحصال کرنے کے ملزم کو پھانسی کی سزا دینے سے متعلق تجویز کو آج کابینی کونسل نے منظوری دے دی ۔سرکاری اطلا ع کے مطابق وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کی صدارت میں آج ہوئی کابینی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔کابینی میٹنگ میں جنسی استحصال اور اجتماعی عصمت دری کے واقعات کے پیش نظر ریاستی حکومت قانون میں تبدیلی کرنے والی ہے۔ اب ریاست میں 12برس تک کی بچی کی آبرو ریزی کے ملزم کو پھانسی کی سزا دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی پبلک پراسیکیوشن کی سماعت کا موقع دےئے بغیر ضمانت نہیں ہوگی۔اسی طرح کسی بھی خاتون کی اجتماع عصمت دری کا واقعہ ہوتا ہے تو تمام قصورواروں کو پھانسی کی سزا دےئے جانے کے التزام سے متعلق تجویز کو بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/0G2aB

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے