Breaking News
Home / اہم ترین / مرڈیشورمیں ہندو وراٹ سماویش ،پرمود متالک کی شرکت کوپولیس نے بنایا ناکام

مرڈیشورمیں ہندو وراٹ سماویش ،پرمود متالک کی شرکت کوپولیس نے بنایا ناکام

مرڈیشور( ہرپل نیوز)13ڈسمبر:نفرت انگیز تقاریرکے لئے مشہور،رام سینا لیڈر پرمود متالک کو مرڈیشور میں منعقد" وراٹ ہندو سماویش"میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے امتناعی حکم ہونے کی وجہ سے شرکت کرنے کی اجازت نہ دیتے ہوئے پولس  نے سکیورٹی میں لے کراُڈپی کا راستہ دکھا یا۔ وراٹ ہندو سماویش میں شرکت کی غرض سے متالک  کے مرڈیشور پہنچنے کی اطلاع پولس کو ملی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولس نے متالک پر مرڈیشور میں داخل نہ ہونے کی پابندی والی نوٹس تھما دی جس کے بعد پولس نے انہیں اُڈپی کا راستہ دکھایا۔ بھٹکل ڈی وائی ایس پی شیوکمار۔ سی پی آئی سریش نایک کی قیادت میں راستہ بھر سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے۔ واضح رہے کہ بھٹکل میں رام سینا  کے قیام کے دس سال مکمل ہونے پرمرڈیشور میں وراٹ ہندو سماویش منعقد کیا گیا تھا ۔ اجلاس میں مقررین نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئےغداری کر نے والوں  کے خلاف جنگ کرنے کے لئے ہندوؤں کواپنے گھروں  میں ہتھیار جمع کرنے کا مشورہ دیا۔اس بیچ دیگر مقررین نے  ملک کی بگڑتی صورتحال کے لئے مغربی تہذیب کو بھی نشانہ بنایا۔ واضح رہے کہ اس سلسلے میںمتالک نے میڈیاسے بات کرتے ہوئےاس کارروائین کو حق کی آواز کو دبانے کی کوشش قرار دیاانہوں نے ضلعی انتظامیہ کے خلاف عدالت  میں جانے کی بات کہی۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/2zGg2

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے