Breaking News
Home / اہم ترین / مسلمانوں میں اتحاد کا فقدان نہیں بلکہ ملت انتشارکی شکار ہو گئی ہے: ملت بے عملی سے بدعملی کی طرف راغب ہوئی ہے۔ شیموگہ میں مولانا احمد سراج عمری کا خطاب 

مسلمانوں میں اتحاد کا فقدان نہیں بلکہ ملت انتشارکی شکار ہو گئی ہے: ملت بے عملی سے بدعملی کی طرف راغب ہوئی ہے۔ شیموگہ میں مولانا احمد سراج عمری کا خطاب 

شیموگہ:(ہرپل نیوز)21مارچ: یہ بات بالکل غلط ہے کہ مسلمانوں میں اتحاد نہیں پایا جاتا، ملت انتشار کا شکار ہوچکی ہے، یہ بات مخالفین اسلام کی اڑائی ہوئی ہے۔ اور اس افواہ سے ہم اس قدر مرعوب ہوچکے ہیں کہ جب بھی ہم آپس میں مل بیٹھتے ہیں تو بے ساختہ ہماری زبان سے یہی کچھ نکل جاتا ہے کہ ہم میں اتحاد کا فقدان ہے۔ ا ن خیالات کا اظہار جمعیۃ علماء کرناٹک کے نائب صدر مولانا احمد سراج عمری نے کیا ہے ۔ انہوں نے جماعت اسلامی ہند شیموگہ کے زیر اہتمام’’ مسلمانوں کا ماضی، حال ، اور مستقبل ‘‘ کے عنوان پر منعقدہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ انہوں نےاپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ  سچ تو یہ ہے کہ ہم میں آج بھی اتحاد موجود ہے۔ کیا ہم ماضی میں ہمارے قومی مسائل پر اتحاد کا مظاہرہ نہیں کیا ہے، کیا بابری مسجد کے انہدام پر مسلمانوں نے قومی سطح پر متحدہوکر بلا اختلاف مسلک ومشرب احتجاج نہیں کیا تھا، آج ضرورت اس بات کی ہے ہم اپنے ذہنوں سے اس طرح کی منفی سوچ کو نکال دیں اور مثبت سوچ کا رویہ اپنائیں ۔‘‘ہندوستان میں مسلمانوں کی موجودہ صورتحال بالخصوص یوپی کے انتخابات کے پس منظر میں قرآنی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’تمہارے ہاتھوں کی اپنی کمائی ہے‘‘نیز آپ نے مسلمانوں کے ماضی کے حوالے سے موجودہ صورت حال کی روشنی میں کہا کہ مسلمانوں کو مستقبل میں ایسا طرز عمل اختیار کرنا چاہئے کہ وہ توحید کے مرکز پر قائم رہیں ۔ اور آپ ﷺ کی اتباع پر مضبوطی سے جمے رہیں، ان دو چیزوں کو فراموش کرنے کے نتیجے میں یہ امت بے عملی سے بدعملی میں داخل ہوچکی ہے۔ جس کے نتیجے میں اتر پردیش کے انتخابات کے بھیانک نتائج کی صورت ہمارے سامنے آئی ہے، آپ نے مزید کہا کہ صورت حال کچھ بھی ہو ہم مسلمانوں کو مایوس ہونے کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔ آپ جہاں بھی ہوں جس مقام پر بھی ہوں اپنے مسلمان ہونے کا عملی ثبوت پیش کرتے رہیں ، اور اپنی زندگی کا مقصد دعوت اللہ سے وابستہ ہوجائیں انشاء اللہ ہمارا مستقبل یقیناًتابناک ہوگا ۔ اس جلسے کی پہلی کڑی دوپہر تین بجے خواتین کا اجلاس بعنوان ’’خوشگوار گھریلو زندگی‘‘ میں بھی خطاب کیا ۔ یہ اجلاس دفتر جماعت اسلامی ، دارالامن، کے آر پورم، شیموگہ منعقد کیا گیا تھا۔ اجلاس میں شہریان شیموگہ کی کثیر تعداد رہی ، جلسے کا آغاز نعمان بیگ کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، امیر مقامی عامر حسین عمری نے صدرت کی اور انہیں کے شکر یہ پر جلسہ کا اختتام ہوا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/anZ3y

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے