Breaking News
Home / تازہ ترین / مسلمانوں کیلئے فیس بک اور وہاٹس ایپ سمیت سوشل میڈیا پر تصاویر اپ لوڈ کرنا جائز نہیں:دار العلوم دیوبند کا فتوی

مسلمانوں کیلئے فیس بک اور وہاٹس ایپ سمیت سوشل میڈیا پر تصاویر اپ لوڈ کرنا جائز نہیں:دار العلوم دیوبند کا فتوی

دیوبند (ہرپل نیوز،ایجنسی)19 اکتوبر۔ ایشیا کی معروف دینی درس گاہ دارالعلوم دیوبند نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر مسلمانوں کو خواہ مرد ہو یا عورت ، اپنی تصاویر ڈالنا جائز نہیں ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں کہ کیا مسلم مرد اور خواتین کو فیس بک ، وہاٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر اپنی تصویر ڈالنا جائز ہے ، دارالعلوم دیوبند نے کہا کہ مسلم خواتین یا مرد کو اپنی یا اپنے اہل خانہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنا جائز نہیں ہے ، کیونکہ اسلام اس کی اجازت نہیں دیتا ہے۔

اس سلسلہ میں مفتی طارق قاسمی کا کہنا ہے کہ جب اسلام میں بلا ضرورت تصاویر کھینچوانا ہی جائز نہیں ہے ، تو پھر سوشل میڈیا پر تصاویر اپ لوڈ کرنا جائز کیسے ہوسکتا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/N0HGH

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے