Breaking News
Home / اہم ترین / مشکل حالات کیلئے عوام تیاررہیں:نوٹ بندی کے پس منظر میں منموہن سنگھ کا بیان

مشکل حالات کیلئے عوام تیاررہیں:نوٹ بندی کے پس منظر میں منموہن سنگھ کا بیان

نئی دہلی:(ہرپل نیوز،ایجنسی)11؍دسمبر: نوٹ بندی کے فیصلے کے بعد ہو رہی پریشانیوں کے پیش نظر ملک کے سابق وزیر اعظم اور ماہرمعاشیات ڈاکٹر منموہن سنگھ نے ہندوستانی عوام کو خبردارکرتے ہوئے مودی حکومت کے فیصلہ کو ایک بہت بڑا سانحہ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی کی وجہ سے آئندہ مہینوں میں ملک کو مصیبت بھرے وقت کے لئے تیار رہنا چاہئے۔اخبار’’دی ہندو‘‘ کے لئے لکھے گئے ایک مضمون میں منموہن سنگھ نے یہ بھی کہا کہ اس فیصلے سے ایماندار ہندوستانیوں کو زبردست چوٹ پہنچے گی جبکہ جن کے پاس کالا دھن ہے ان کو زیادہ نقصان نہیں ہوگا۔ سابق وزیر اعظم نے نوٹ بندی کے فیصلے کو جلد بازی میں اٹھایا گیا قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے عام ہندوستانیوں کو مستقبل قریب میں مزید دقتوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ڈاکٹر منموہن سنگھ نے لکھاہے کہ اس فیصلہ نے ان کروڑوں ہندوستانیوں کے بھروسے اور اعتماد کو زبردست چوٹ پہنچائی ہے جنہوں نے خود کی اور آپ کے پیسے کی حفاظت کے لئے حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا تھا۔1991ء میں ملک میں ہوئے اقتصادی اصلاحات کے وقت وزیر خزانہ رہے منموہن سنگھ نے نوٹ بندی کے فیصلے کے پیچھے وزیر اعظم نریندر مودی کے ارادے کی تعریف بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس کا ارادہ جعلی کرنسی، کالا دھن اور بدعنوانی سے مقابلہ کرنا ہے تو یہ قابل ستائش ہے،مگر عوام کو ہورہی پریشانی کو نظر انداز کرنا صحیح نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ عوام کو بہت زیادہ تکلیف دے کر ان کامستقبل سنوارنا چاہتے ہیں تو یہ ملک اور عوام کیلئے بہت نقصاندہ ہے ۔ سنگھ نے کہاکہ کافی مقبول کہاوت ہے کہ’ ’آپ کو اپنے ارادے کے مطابق کام بھی کرنا چاہئے نہیں تو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔‘‘

The short URL of the present article is: http://harpal.in/8VHi5

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے