Breaking News
Home / اہم ترین / مشہور صحافی برکھا دت اور رویش کمار کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ کا ہیک ہونا آواز کو خاموش کرنا ہے: ممتا

مشہور صحافی برکھا دت اور رویش کمار کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ کا ہیک ہونا آواز کو خاموش کرنا ہے: ممتا

کلکتہ( ہرپلنیوز، ایجسنی)12؍دسمبر۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ملک کے مشہور صحافی برکھا دت اور رویش کمار کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ کے ہیک ہونے پر وزیر اعظم مودی کے ڈیجیٹل انڈیا کی مہم پر سوال کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھمکی اور آواز کو خاموش کرنے کی کوشش کا حصہ ہے اور اس کے ساتھ ڈیجٹیل انڈیا کی کامیابی پر سوالیہ نشان ہے۔ ممتا بنرجی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے اکاؤنٹ اور بینک کی تفصیلات کا ہیک ہونا عوام کے حق میں نہیں ہے ۔ یہ ذاتی آزادی پر حملہ ہے اور انتقام اور آواز کو خاموش کرنے کی کوشش ہے ۔حالیہ دنوں میں مشہور صحافی رویش کمار، برکھا دت کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ کے ہیک ہونے کے ساتھ ساتھ کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی اور ملک سے فرار صنعت کار وجے مالیہ کا ٹوئیٹر اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا ۔ ممتا بنرجی نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ رویش کمار اور برکھادت کا اکاؤنٹ ہیک کرنے کے بعد ہیکروں کے ذریعہ ان کے اکاؤنٹ کی تفصیلات کو عام کردیا جانا ’’مودی بابو کے ڈیجیٹل انڈیا ‘‘ کی مہم کو بے نقاب کرتی ہے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/ZsR43

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے