Breaking News
Home / اہم ترین / معروف مبلغ مولانا طارق جمیل عارضہ قلب کے بعد اسپتال میں داخل۔ ڈاکٹروں نے بتایا طبیعت میں کافی سدھار، خطرے سے باہر

معروف مبلغ مولانا طارق جمیل عارضہ قلب کے بعد اسپتال میں داخل۔ ڈاکٹروں نے بتایا طبیعت میں کافی سدھار، خطرے سے باہر

 لاہور (ایجنسی)2جنوری:معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو دل کی تکلیف کی شکایت پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔پاکستانی میڈیا کی خبروں کے مطابق مولانا طارق جمیل کو انجائنا کی تکلیف کے بعد لاہور میں جوہر ٹاؤن کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم مولانا کی حالت خطرے سے باہر ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق کہ مولانا طارق جمیل کو دل میں درد کی شکایت ہوئی تھی جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں ان کی انجیوگرافی کی گئی۔ڈان نیوز کی ایک خبر کے مطابق مولانا طارق جمیل کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ ڈاکٹرز کے پینل کی جانب سے چیک اپ کے بعد  طارق جمیل کو انجیو گرافی کا مشورہ دیا گیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ انجیو گرافی کے بعد ڈاکٹرز مولانا طارق جمیل کو ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/t9dBA

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے