Breaking News
Home / اہم ترین / معصوموں کی گرفتاری تشویشناک۔بھٹکل شہرکو بدنام کرنابڑی ناانصافی.بھٹکل میں ویلفیر پارٹی آف انڈیا کی شاندارریلی اورعوامی پروگرام ۔ کامن سول کوڈ پر بھی مقررین نے کیااظہارخیال

معصوموں کی گرفتاری تشویشناک۔بھٹکل شہرکو بدنام کرنابڑی ناانصافی.بھٹکل میں ویلفیر پارٹی آف انڈیا کی شاندارریلی اورعوامی پروگرام ۔ کامن سول کوڈ پر بھی مقررین نے کیااظہارخیال

بھٹکل (ہرپل نیوز)27فروری:اقدار پر مبنی سیاست کا نعرہ دے کر میدان کار میں اترنے والی ملک کی نوخیز سیاسی پارٹی ویلفیر پارٹی آف انڈیا نے ملک میں بردران وطن کے ساتھ مل کر اپنی سیاسی بساط کو کو وسعت دینے اور یہاں کے واسیوں کو سماجی انصاف دلانے کے لئے منصوبہ بند جد و جہد کا آغاز کیا ہے ۔ بیدار نوجوان اور خوشحال وطن کے نئے سلوگن کے ساتھ پارٹی ملک بھر میں بیداری مہم چلا رہی ہے ۔ بھٹکل میں کل wpi کی جانب سے ایک روڈ شو اور اس کے بعد ایک بڑے عوامی اجلاس کے ساتھ پارٹی نے بھٹکل میں اپنی موجود گی کا ثبوت دیا ۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کی ریاستی صدرللتا نائک نے نوٹ بندی کے فیصلے پر وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے معصوم مسلم نوجوانوں کی بےجا گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا ۔ ویلفیر پارٹی بھٹکل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بابا صاحب امبیڈ کر کے پوتے نے کامن سول کوڈ پر چٹکی لیتے ہوئے کہا کہ کامن سول کوڈ ہندوؤں کے لئے ہے مسلمانوں کے لئے ان کا پر سنل لاء ہی سب سے اوپر رہے گا ریالی کے بعد میڈیا کے ساتھ بات چیت میں ویلفیر پارٹی کے سابق جنرل سکریٹری نے مجتبی فاروق نے کہا کہ ملک میں پچھلے ستر سالوں سے سیاست کی گدی پر کچھ خاندانوں کی اجارہ داری رہی ہے اور ان پارٹیوں نے یہاں بسنے والے سبھی طبقات کے ساتھ انصاف نہیں کیا ہے ۔ مجتبی فاروق نے کہا کہ دہشت گردی کےنام پر بھٹکل کو جس طریقے سے بدنام کیا گیا ہے وہ بھی اسی ناانصافی کا حصہ ہے ۔بھٹکل میں کل ہوئے پروگرام سےپہلے ایک شاندار ریالی کا اہتمام کیا گیا تھا ۔جو ریلی شمس الدین سرکل سے نکل کر اولد بھٹکل کے اہم رستوں سےہوتے ہوئے پبلک چبوترہ پر ختم ہوئی ۔ اس پروگرام میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/q02RD

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے