Breaking News
Home / اہم ترین / مفت گیس کنکشن حاصل کرنے والے غریب کنبوں کی فہرست میں دگ وجے سنگھ کا نام شامل کرنے پر سینئر کانگریسی لیڈر برہم

مفت گیس کنکشن حاصل کرنے والے غریب کنبوں کی فہرست میں دگ وجے سنگھ کا نام شامل کرنے پر سینئر کانگریسی لیڈر برہم

(بھوپال ۔ایجنسی، ہرپل نیوز )23۔ جولائی ۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ اور ان کے کنبہ کا نام خط افلاس سے نیچے (بی پی ایل) کنبوں کی فہرست میں ہے۔ یہ انکشاف مرکزی حکومت کی طرف اجوول اسکیم کے تحت غریبوں کو گیس سلنڈر دیے جانے کے لئے بھیجی گئی فہرست سے ہوا ہے۔ یہ فہرست متعلقہ گیس ڈسٹری بیوٹر کو بھیجی گئی ہے۔ ادھر سابق وزیر اعلی دگ وجے نے اس کو سازش قرار دیا ہے۔

دگ وجے کا کنبہ گنا ضلع کے راگھوگڑھ میں رہتا ہے۔ یہاں کے گیس آپریٹر کو خط افلاس سے نیچے کے کنبوں کی جو فہرست بھیجی گئی ہے، اس میں دگ وجے اور ان کے کنبہ کے ارکان کے نام ہیں۔ اس میں ان کے بیٹے ممبر اسمبلی جے وردھن سنگھ کا نام بھی شامل ہے۔ دگ وجے سنگھ نے ہفتہ کو ٹویٹ کرکے اور ایک بیان جاری کرکے غریبوں کو مفت گیس کنکشن دینے کے لئے حکومت ہند کی اجوول اسکیم میں اپنا اور اپنے کنبہ کا نام شامل کئے جانے پر اعتراض کیا

دگ وجے سنگھ نے اسے ایک سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت انہیں کبھی جھوٹے مقدمے میں پھنساررہی ہے ، تو کبھی الگ الگ طریقے سے بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ وزیر اعظم اجول اسکیم کی فہرست میں ان کا نام شامل کرنا بھی اسی سازش کا ایک حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اور ان کے کنبہ کے ارکان ٹیکس دہندہ ہیں۔ انہوں نے نہ تو کبھی بی پی ایل فہرست میں نام شامل کرنے کی کوئی عرضی دی ہے اور نہ ہی بی پی ایل کنبوں کے لئے جاری اسکیموں کا کوئی فائدہ لیا ہے۔ دگ وجے نے کہا کہ میرے خلاف اس طرح کی سازش کے لیے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کو مجھ معافی مانگنی چاہئے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/364uc

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے