Breaking News
Home / اہم ترین / مقامی افسران نے روبیلا کے سلسلے میں عوام میں بیداری پیدا کرنے بھٹکل علماء سے کی اپیل

مقامی افسران نے روبیلا کے سلسلے میں عوام میں بیداری پیدا کرنے بھٹکل علماء سے کی اپیل

بھٹکل(ہرپل نیوز) 5مارچ: روبیلا کو لےکر  سوشیل نیٹ ورک پر جو غلط فہمیاں پھیلائی گئی ہیں اس کو دور کرنے کے لئے بھٹکل اسسٹنٹ کمشرایم این منجوناتھ ، تحصیلدار وی این باڈکر اور ضلع میڈیکل آفیسر کی ٹیم اتوار کو جامعہ اسلامیہ بھٹکل کا دورہ کرتے ہوئے جامعہ  کے، مہتمم ، اساتذہ اور دیگر عملے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انجکشن کو لے کر مسلمانوں میں پھیلی ہوئی غلط فہمیوں کو دور کرنے کی اپیل کی۔ اس موقع پر ہلیال کے ڈاکٹر سلیم اور ڈاکٹر ونایک نے انجکشن کے متعلق تفصیلات پیش کیں۔ مہتمم  جامعہ مولانا مقبول احمد کوبٹے نے سرکاری افسران کی جامعہ آمد پر خوشی کا اظہا رکرتے ہوئے کہاکہ انجکشن کو لے کر جو اپیل کی گئی ہے اس سلسلے  میں  وہ بیداری پیدا کرنے کی کوشش کریں گے البتہ اس سلسلے میں مجلس اصلاح وتنظیم جو بھی فیصلہ کرے گی ہم اس کا بھرپور تعاون کرنے کا تیقن دیا۔ اس موقع پر علی پبلک اسکول کے جنرل سکریٹری ، جامعہ اسلامیہ کے استاد مولانا محمد الیاس ندوی ، جامعہ مسجد کے خطیب مولاناعبدالعلیم ندوی سمیت کئی علماء کرام موجود تھے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/vgOA2

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے