Breaking News
Home / تازہ ترین / مقبول عام 23 سالہ ہریانوی لوک گلوکارہ ہرشیتا دہیا کا گولی مار کر قتل

مقبول عام 23 سالہ ہریانوی لوک گلوکارہ ہرشیتا دہیا کا گولی مار کر قتل

پانی پت (ہرپل نیوز،ایجنسی)19 اکتوبر۔ کامیابی کی تیزی سے سیڑھیاں چڑھ رہی مقبول عام ہریانوی گلوکارہ ہرشیتا دہیا (23) کو کل شام گئے نامعلوم حملہ آوروں نے اس وقت گولی مار کر قتل دیا جب وہ چمراڑا میں کسانوں کے ایک پروگرام کے بعد کار میں لوٹ رہی تھی۔حملہ آور کالے رنگ کی کار میں سوار تھے اور ہرشیتا کا تعاقب کر رہے تھے۔ جیسے ہی ہرشیتا کی کار ککودا کی جانب مُڑی، انہوں نے اپنی کار اس کے آگے لا کر روک دی۔ حملہ آوروں نےہرشیتا کے ڈرائیور سنجیو اور کار میں بیٹھی ایک دیگر عورت نِشا کو نیچے اتار دیا اور اس کے بعد پچھلی سیٹ پر بیٹھی گلوکارہ پر تابڑ توڑ فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہوگئے۔ ہرشیتا کی کنپٹی اور گردن پر چھ گولیاں لگی ہیں۔ اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

سونی پت کی رہنےوالی ہرشیتا نے قتل کے کچھ ہی دیر پہلے فیس بک پر اسے دھمکی ملنے کی بات کہی تھی۔ وہ دہلی کے نریلا میں اپنی خالہ کے گھر رہتی تھی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسرانا پولیس موقع پر پہنچی اور ہرشیتا کو اسپتال پہنچایا لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف معاملہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/QKlR0

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے