Breaking News
Home / اہم ترین / ملائم سنگھ شیو پال کے لئے 11 فروری سے شروع کریں گے انتخابی مہم۔مگر کہااکھلیش ہی ہوں گے اگلے وزیر اعلی

ملائم سنگھ شیو پال کے لئے 11 فروری سے شروع کریں گے انتخابی مہم۔مگر کہااکھلیش ہی ہوں گے اگلے وزیر اعلی

لکھنئو(ہرپل نیوز،ایجنسی)6فروری:۔ سماج وادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو نے ایک بار پھر بیٹے اکھلیش یادو کی جگہ اپنے بھائی شیو پال یادو کو ترجیح دی ہے۔ ملائم نے پیر کو کہا کہ وہ پہلے شیو پال کے لئے 11 فروری سے مہم شروع کریں گے اور اس کے بعد اکھلیش کے لئے انتخابی مہم شروع کریں گے۔ بتا دیں کہ ملائم سنگھ اٹاوہ کی جسونت نگر سیٹ سے ایس پی امیدوار شیو پال یادو کے لئے 11 فروری کو انتخابی مہم کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ شیو پال نے اٹاوہ کی اپنی روایتی جسونت نگر سیٹ سے سماج وادی پارٹی کے امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی داخل کئے ہیں۔ 13 فروری کو مین پوری میں انتخابی مہم چلائیں گے۔سرپرست ملائم سنگھ یادو نے کہا کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے، اگلا وزیر اعلی اکھلیش یادو ہی ہوں گے۔

یوپی میں سات مراحل میں ووٹنگ:اتر پردیش میں 11 فروری سے 8 مارچ کے درمیان سات مراحل میں اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں۔ کانگریس، نیشنل لوک دل اور سماج وادی پارٹی کے اکھلیش دھڑے کے درمیان گٹھ بندھن کے باوجود کثیر رخی مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/5JeHU

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے