Breaking News
Home / تازہ ترین / ملازمت پیشہ خواتین کے لئے اچھی خبر۔ ماں بننے پر چھ ماہ کی چھٹی دینے کا بل پاس

ملازمت پیشہ خواتین کے لئے اچھی خبر۔ ماں بننے پر چھ ماہ کی چھٹی دینے کا بل پاس

دہلی(,ہرپل نیوز،ایجنسی)12اگست:۔مرکزی حکومت نے ایک اہم فیصلے کے تحت ملازمت پیشہ خواتین کو بچے کی پیدائش کے بعد تین ماہ کے بجائے چھ ابن ماہ کی تعطیل دینے کا فیصلہن کیا ہے۔مرکزی کابینہ نے زچگی کے دوران ماں کو ملنے والی تعطیل تین ماہ سے بڑھا کر چھ ماہ کرنے کو منظوری دے دی ہے۔حکومت نے ان خواتین کو بھی تین ماہ کی چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے جو بچے کوگود لینا چاہتی ہوں۔غور طلب بات یہ ہے کہ ایسی خواتین کو جنھیں پیدائش کے بعد چھ ماہ کی چھٹی ملے گی انھیں ملازمت کے دوران ملنے والی تمام سہولیات، جیسے تنخواہ اور دیگر مراعات، بھی ملتی رہیں گی۔سرکاری آل انڈیا ریڈیو کے مطابق حکومت نے 26 ہفتوں ملنے والی اس تعطیل کو پہلے دو بچوں کی پیدائش تک محدود رکھا ہے۔ اور تیسرے یا اس سے زیادہ بچے ہونے پر تعطیل کی مدت 12 ہفتے ہی ہوگی۔انڈیا کی وزارت محنت چاہتی ہے کہ اس سے متعلق بل کو پارلیمنٹ کے موجودہ اجلاس میں پیش کیا جائے اور اسے منظوری مل جائے۔یہ قوانین ان تمام اداروں پر نافذ ہوں گے جس میں 10 یا اس سے زائد ملازمین کام کرتے ہیں۔زچگی کے دوران چھٹی کے بل میں ہونے والی ترامیم سے تقریباً 18 لاکھ کام کرنے والی خواتین کو فائدہ پہنچے گا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/sadS7

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے