Breaking News
Home / اہم ترین / ملک کی آ زادی میں صحافت کا اہم رول ۔یاد گیر میں کنڑا روزنامہ وشوا وانی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر منعقدہ پروگرام سے صحافیوں اور دانشوران کا اظہار خیال

ملک کی آ زادی میں صحافت کا اہم رول ۔یاد گیر میں کنڑا روزنامہ وشوا وانی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر منعقدہ پروگرام سے صحافیوں اور دانشوران کا اظہار خیال

یادگیر ( ہرپل نیوز، سید ساجد حیات )9 فروری: ملک کی آ زادی میں صحافت کا اہم رول رہا ہے آ زادی سے قبل جب کہیں بھی اخبار کسی مقام سے شائع ہو تا کچھ دن بعد ہی انگریزوں کی حکومت اسے عوامی بیداری تصور کر کے بند کر دیتی ، اور اخبار نکالنے والے کے خلاف کا رروائی کر تی، یہاں تک کے اخبار کے ایڈیٹر کوجان سے ما ربھی دیا جا تا ، مگر اخبارات ہمشہ شائع ہو تے رہے ، اور اپنی آ واز کو عوام تک پہو نچاتے رہے ، یہ بات ممتاز اردو شاعر و ادیب صابر فخر الدین نے کہی ، وہ کر نا ٹک کے مختلف شہروں سے نکلنے والا ریاستی سطح کا معروف کنڑا روزنامہ وشوا وانی کے دوبارہ اشاعت کے دوسری سالگرہ کے موقع پر جواہر ( اردو و کنڑا میڈیم)ہا ئی اسکول یادگیرمیں منعقدہ ایک پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد بتا ئی، انہوں نے آ گے بتا یا کے طلباء کو ہمشہ اخبار کے مطالعے کی عادت ڈال لینی چاہئے، انہوں نے پروگرام میں مو جود لڑکیو ں سے خاص کر کہا کے وہ اخبار پڑھنے کو اپنا روز کا معمول بنا لیں جس سے گھروں میں دوسروں کو بھی اخبار پڑھنے کی عادت ہو گی، ہمیشہ اخبار کا مطالعہ کر نے سے ہماری معلومات میں اضافہ ہو تا ہے، سید ساجد حیات صدر یو نین ورکنگ جر نلسٹ اسو سی اسیشن یادگیر نے کہا کے زندگی میں جینے کا طرز ہو یا دنیاوی معلومات، دین سے واقفیت ہو سماج میں رونما ہو نے والے واقعات، تعلیم کا مواد ہو یا ملازمت کی تفصیلات، صحت کے بارے میں جا نکاری ہو یا علاقے کی ہر خبر سے با خبر رہنا ہو تو ہمیں ا خبار پڑھنا ضروری ہے، اخبار ہمشہ خرید کر پڑھنے کی عادت ڈالیں، چاہئے کو نسی بھی زبان کا اخبار کیوں نہ ہو، ہمیں اخبار پڑھنا چاہئے، ہاں یہ اور بات ہے اپنی مادری زبان کا اخبار کا مطالعہ کر نے سے ہر چیز جلدی سمجھنے میں آ سانی ہو جا تی ہے، بسواراج ۔کے۔ پر نسپال جواہر ہا ئی اسکول نے کہا کے ہماری روزمرہ زندگی میں فر صت کے لمحات کا کچھ وقت ہم اخبار پڑھنے کیلئے مختص کر لیں، تو ہمیں بہت سی معلومات حاصل ہو نگی، خاص کر طلباء و طالبات اور نوجوانوں کیلئے بہت فائد ہ ملے گا، ابتدائی کلمات میں مہیش کلال ضلع نامہ نگار وشوا وانی یادگیر نے کہا کے اسکول انتظامیہ اور اساتذہ روزانہ بچوں کو اخبار پڑھائیں اور اخبار پڑھنے کی ترغیب دیں، اور اساتذہ خود بھی اخبار کا مطالعہ کریں، اور اسکول میں طلباء کیلئے اخبار پڑھنے کا انتظام کیا جا ئے،، شری ارونی اور سدھو نا ئیک سکریٹری کرنا ٹک رکھشنا ویدکے نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا، اس موقع پر محمد عبدالمنیب، عزیز الدین خطیب، سیدہ آسماء، زہرہ جبین، تحمینہ استاد ،پا نڈو رنگ اور دیگر اساتذہ کے علاوہ طلباء و طا لبات کی کثیر تعداد مو جود تھی، یادگیر شہر میں یہ پہلا موقع ہے کے کنڑا زبان کے پروگرام میں کسی اردو ادیب و شاعر سے پروگرام کا افتتاح انجام دیا گیا ہو۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/JDprF

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے