Home / اہم ترین / ملک کی سیاسی پارٹیوں کی جانب سے مسلمانوں کو ہردورمیں جذباتی مسائل میں الجھاناباعث تشویش۔ عام لوگوں کی رہنمائی کے لئےآگےآئے ملک کاباشعورطبقہ۔بھٹکل میں ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کےاجلاس سے مقررین کااظہارخیال

ملک کی سیاسی پارٹیوں کی جانب سے مسلمانوں کو ہردورمیں جذباتی مسائل میں الجھاناباعث تشویش۔ عام لوگوں کی رہنمائی کے لئےآگےآئے ملک کاباشعورطبقہ۔بھٹکل میں ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کےاجلاس سے مقررین کااظہارخیال

بھٹکل (ہرپل نیوز)18 اکتوبر۔موجودہ دور میں سیاست دانوں کی اہمیت روز بروز بڑھ رہی ہے ، عام لوگوں کی بنیادی ضروریات جیسے کھانا پینا ، پہننا اوڑھنا ، پڑھناپڑھانا جیسے معاملات میں سیاسی پارٹیاں راست مداخلت کر رہی ہیں ۔ ان حالات میں قوم کے درد مند اور باشعور طبقہ کو عام لوگوں کی رہنمائی کے لئے سامنے آنا ضروری ہے ۔ بھٹکل کے دورے پر آئے ویلفئیر پارٹی آف انڈیا کے ریاستی صدر عبدالحمید فاران نےبھٹکل میں ویلفئیر پارٹی کے کارکنان اورذمہ داران سے خطاب کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا ۔ بھٹکل میں ویلفئیر اسپتال ہال میں منعقد پروگرام میں انہوں نے اس امر پر تشویش کااظہار کیا کہ ملک کی سیاسی پارٹیوں نے مسلمانوں کو ہر دور میں جذباتی مسائل میں الجھایا جس کی وجہ سے مسلمانوں نے اپنے حقیقی مسائل سے چشم پوشی کی اور آنکھیں موند کر کانگریسیوں کے ذہنی غلام بن گئے ۔ صدر ویلفیئر پارٹی نے سچر کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ اس ملک میں مسلمانوں کی حالت دلت برادری سے بھی بدتر ہو گئی ہے ۔ انہوں نے موجودہ حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ہمیں منصوبہ بندی سے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

اپنے خطاب میں انہوں نے ملک کی دوبڑی سیاسی پارٹیوں کو جم کر اپنی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے ہندوتوا نظریہ کی حامل بی جے پی کے سلسلے میں کہا کہ انہیں مسلمانوں کے ووٹ کی ضرورت نہیں ہے ، اسی طرح کانگریس کو بھی خاندانی اجارہ داری کی پارٹی قرار دے کر کہا کہ دلت اور مسلمان ہی ایسی قومیں ہیں جنھیں بہر طورنظر انداز کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مسلمانوں کی نمائندگی کا دم بھرنے والے نام نہاد لیڈران پر بھی نشانہ سادھتے ہوئےمسلمانوں کی سیاسی بے شعوری پر تشویش ظاہر کی ۔ انہوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعمیری اور اخلاقی نظریہ کی بنیاد پر کی جانے والی سیاست کو ہی دوام حاصل ہوگا اور آنے والے دوں میں انہی کی جیت ہو گی ۔ واضح رہے کہ ویلفیئر پارٹی آف انڈیا ملک کی واحد ایسی سیاسی پارٹی ہے جس نے اس ملک میں پہلی بار اقدار پر مبنی سیاست کا دعوی کیا ہے ۔

پروگرام میں شریک ویلفئیر پارٹی آف انڈیا کے سابق ریاستی صدراکبر علی اُڈپی اور ریاستی جنرل سکریٹری طاہر حسین نے بھی موقع کی مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے حالیہ دنوں میں مہا راشٹرا کے نانڈیڑ اور پنجاب کے گرداس پور سمیت کیرلا کے ایک اسمبلی حلقے میں بی جے پی کی شرمناک ہار کا حوالہ دے کر موجود ہ حکومت کے زوال کا بھی اندیشہ ظاہر کیا۔ پروگرام کے بعد موجودہ سیاسی حالات پر آپسی گفتگو بھی ہوئی۔ اجلاس میں ویلفیئر پارٹی آف انڈیا بھٹکل شاخ کے مقامی ذمہ داران اور شہر کے سنجیدہ اور باشعور افراد کی قابل ذکر تعداد موجود تھی ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/b4e4Z

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے