Breaking News
Home / اہم ترین / ملک کے موجودہ حالات میں امن پسند شہریوں کو متحد کرنے سد بھاونا منچ کا قیام۔منچ کے ایک اہم پروگرام میں نفرت کی سیاست پر جم کر برسے مقررین

ملک کے موجودہ حالات میں امن پسند شہریوں کو متحد کرنے سد بھاونا منچ کا قیام۔منچ کے ایک اہم پروگرام میں نفرت کی سیاست پر جم کر برسے مقررین

بھٹکل (ہرپل نیوز)4اپریل؛بھٹکل میں سدبھاؤنامنچ  کی جانب سے   منعقد ایک اہم پروگرام میں  دھرم کے نام پر ہو رہی سیاست اور عوام کے درمیان نفرت اور دشمنی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف  امن پسندوں کو متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ سدبھاؤنا منچ کرناٹکا کے ریاستی نائب کنونیر اکبرعلی اُڈپی نے کہا کہ ملکی سطح سے لے کر محلہ کی سطح تک آپسی خیر سگالی کے لئے سدبھاؤنا منچ قائم کیا گیا ۔  اکبر علی نےواضح کیا کہ    خوف یا حالات کے دباؤ میں یہ منچ قائم نہیں کیا گیا ہے ۔  پروگرام میں مشہور و معروف کنڑا روزنامہ کراولی منجاؤ کے مینجنگ ایڈیٹر اور روشن خیال مفکر گنگادھر ہیرے ُگتی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے  جدید دور میں بھی ذات پات والے نظام پر جم کر تنقید کی ۔انہوں نے میڈیا  پرفرقہ پرستی  اختیار کر کے سماج کو دھوکہ دینے  اور مظلوم طبقات کا استحصال کرنے کا الزام عائد کیا ۔  انہوں نے حالیہ ٹی وی چینلس اور اخبارات کی خبروں اور تبصروں کے متعلق رائے ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ظلم ، بے رحمی ، سفاکی کو مبالغہ آمیز بنا کر عوام کو اسی میں مگن رہنے پر مجبور کررہاہے۔اس پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے    بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ   زبان، دھرم، ذات پات کی بنیاد پر  ہنگامہ پیدا کرنے کی کوشش  کو برداشت نہیں کیاجائے گا۔  مقررین نے بھٹکل میں سدبھاؤنا منچ کے قیام کے سلسلے میں ساحل آن لائن کے کنڑا ایڈیشن کے ایڈیٹر  محمد رضامانوی کی ستائش کی ۔ پروگرام میں شہر کی معزز شخصیات  شریک تھیں ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/BjoYF

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے