منگلورو( ہر پل نیوز)19 اکتوبر۔راستوں پر موجود گڈھوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے عوام کو اور راہگیروں کو ہو رہی دشواریوں کا منگلورو میں عام آدمی پارٹی کے کاکنان نے خوب نوٹس لیا اور سرکار اور متعلقہ محکمہ کو یاد دلانے کے لئے گڈھوں میں جمع بارش کے پانی میں علامتی طور پر مچھلیوں کا شکار کیا۔ اور بچوں نے کاغذ کی کشتیاں پانی میں چھوڑ کر پیغام دیا کہ یہ راستے گذر نے کے لئے نہیں بلکہ یہ مچھلیاں شکار کرنے اور کاغذ کی کشتیاں چھوڑنے کےہی لائقہیں۔یہ انوکھا مظاہرہ ایم سی سی سوک گروپ کی قیادت میں کیا گیا تھا۔ منگلورو کے قابل ذکر علاقوں جیسے کنکن ناڈی،پڈیل،جیوتی سرکل وغیرہ پر راستوں کی حالت انتہائی خستہ ہےاور لاپروائی سے ڈرائیونگ یہاں بے شمار حادثے کی وجہ بن رہے ہیں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ بار بارتوجہ دلانےکے باوجودبھی انتظامیہ پراسکا کوئی اثر نہیں ہورہا ہے۔اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ اس انوکھے احتجاج کا کیا نتیجہ برآمد ہوتاہے۔
منگلورومیں گزرگاہوں کی بدحالی۔انتظامیہ کی لاپروائی کےخلاف انوکھا عوامی احتجاج
The short URL of the present article is: http://harpal.in/NdfvV