Breaking News
Home / اہم ترین / منگلورو ائیر پورٹ پرمسافروں کے لئے ہوگی نمازادا کرنے کی سہولت

منگلورو ائیر پورٹ پرمسافروں کے لئے ہوگی نمازادا کرنے کی سہولت

منگلورو(ہرپل نیوز)21مارچ:منگلورو ہوائی اڈے  پر نماز ادا کرنے کے لئے  کوئی مناسب سہولت نہیں تھی ،اسی کے پیش نظر  ائیر پورٹ اتھارٹی نے ائیرپورٹ میں نماز کے لئےایک  جگہ مختص کی ہے۔تفصیلات کے مطابق ریاستی کابینہ کے وزیر برائے پرائمری اور ہائی اسکول تنویر سیٹھ نے ائیرپورٹ اتھارٹی   کو خط لکھ کر اس سلسلے میں  جلد اقدام کرنے  کی طرف توجہ دلائی تھی    ۔جس پر مثبت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے نماز کےلئے جگہ مختص کرنے کی طرف اقدام کیا ۔ اخبارنویسوں سے بات کرتے ہوئے اتھارٹی  ڈائرکٹر  نے اگلے دو ہفتوں میں ائیر پورٹ کے اندر  نماز کے لئے سہولت فراہم کرنے  کی جانکاری دی ہے۔،اس اقدام پر   شہر کی معزز شخصیات، لیڈران اور علماء نے   تنویر سیٹھ اور اتھارٹی کے ڈائرکٹر دونوں کا شکریہ اداکیاہے۔واضح رہے کہ منگلور ائر پورٹ  سے  روزانہ سیکڑوں مسلمان ملک و بیرون ملک کے مختلف مقامات کے لئے سفر کرتے  ہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/512vP

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے