Breaking News
Home / اہم ترین / منگلورو دہشت گردانہ معاملہ: عدالت منے تین ملزمین کو سنائی عمر قید کی سزا

منگلورو دہشت گردانہ معاملہ: عدالت منے تین ملزمین کو سنائی عمر قید کی سزا

منگلورو(ہرپل نیوز)12اپریل: دو روز قبل منگلورو سیشنس کورٹ نےبھٹکل کےمولانا شبیر گنگاولی اور دیگر تین ملزموں کو دہشت گردی کے تمام  الزامات سے باعزت بری کیا تھا ۔تو وہیں دوسری طرف  بقیہ  تین کو  مجرم ٹہرایا تھا ،جنہیں آج عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔سیشنس عدالت کی جج پشپانجلی دیوی نے ملزمین پر لگائے گئے دہشت گردی کے الزامات ثابت ہونے پرعمرقید کا فیصلہ سنایا ہے۔جبکہ سید محمد نوشاداور احمد باوا ابوبکر،اورضمانت پررہا ہونے والے  فقیر احمد کو قصور وار قراردیا تھا۔ الزامات ثابت ہونے کے بعدفقیراحمد کو دوبارہ حراست میں لے کرسزا سناتے وقت عدالت میں حاضر کیا گیا ۔سید محمد نوشاد کو اضافی طور پرانڈین پینل کوڈ کی دفعہ چار سو بیس کے تحت سات سال کی قید بامشقت اور پانچ  ہزارروپے جرمانہ، کے ساتھ  تین سال کی قید بامشقت اورتین ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔ خیال رہے کہ دس اپریل کو سماعت کے دوران متعلقہ معاملے میں چارلوگوں کو رہا کرنے کے بعد ان تینوں کو مجرم مان کر سزا کے لئے بارہ اپریل کا دن مقرر کیا گیا تھا۔ جس کے تحت آج فیصلہ سنایا گیا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/1cQkz

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے