Breaking News
Home / اہم ترین / منگلورو میں سلفی اسوسی ایشن کے زیر اہتمام اسلامی نمائش کا انعقاد
منگلور میں منعقد نمائش کا منظر

منگلورو میں سلفی اسوسی ایشن کے زیر اہتمام اسلامی نمائش کا انعقاد

منگلور(ہرپل نیوز)11 جنوری:کرناٹکا سلفی ایسو سی ایشن کی طرف سے منگلورو کے نہرو میدان میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی، بھائی چارگی کےلئے نو جنوری سے ایک نمائش کا آغاز کیا گیا ہے جو کہ پندرہ جنوری تک جاری رہے گی ۔نمائش  کا مرکزی عنوان "ایک معجزہ۔اسلامی نمائش" رکھا گیا ہے ۔اس کے علاوہ   ہر روز پندرہ جنوری تک  صبح نو سے دس اور شام پانچ  سے رات دس  بجے تک  ملک و بیرون ملک کے علمائے کرام کے  مختلف موضوعات پر   مختلف زبانوں میں  خطابات بھی  ہونگے۔نمائش میں خاص بات یہ ہےکنڑا اور انگریزی زبان میں اسلام کا تعارف   سمیت ویڈیو تھیٹرزکے ذریعہبرادران وطن کو اسلام اور قرآن سے متعلق اہم جانکاری  دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔کثیر تعداد میں لوگ شرکت کر رہے ہیں ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/WOgcp

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے