Breaking News
Home / اہم ترین / منگلورو کےمہانگر پایکا حدود میں جائیداد ٹیکس اور پانی کا بل آن لائن ادا کرنے کی سہولت جلد: منگلور میئر کا بیان

منگلورو کےمہانگر پایکا حدود میں جائیداد ٹیکس اور پانی کا بل آن لائن ادا کرنے کی سہولت جلد: منگلور میئر کا بیان

منگلور(ہرپل نیوز)21مارچ:منگلورو کےمہانگر پایکا حدود میں جائیداد ٹیکس اور پانی کا بل اگلے چار مہینوں میں آن لائن ادا کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ نومنتخب مئیر کویتا سنیل نے اخباری نمائندوں کو یہ جانکاری دی۔دکشن کنڑا ورکنگ جرنالسٹ اسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقدہ گفتگو نامی پروگرام میں مئیر کویتا نے اپنے شاسن کال میں مختلف منصوبہ جات کو انجام دینے کی جانکاری دی ۔ انہوں نے کہاکہ منگلور کوایک خوبصورت شہر بنانے کی کوشش کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ انہوں نے شہرمیں پینے کے پانی کے سلسلے میں پیشگی اقدامات کئے جا نے کی بھی جانکاری دی ہے۔اس موقع پر دکشن کنڑا ورکنگ جرنالسٹ اسوسی ایشن کے ذمہ داران کے علاوہ کئی اہم ذمہ داران موجود تھے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/xjxAV

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے