Breaking News
Home / اہم ترین / منگلور ،بھٹکل سرکاری والوؤ بس سروس کا ہوا آغاز عوامی مطالبہ کے بعد مسافر کرایہ میں کمی،ٹائمنگ شیڈول میں بھی ہوئی تبدیلی

منگلور ،بھٹکل سرکاری والوؤ بس سروس کا ہوا آغاز عوامی مطالبہ کے بعد مسافر کرایہ میں کمی،ٹائمنگ شیڈول میں بھی ہوئی تبدیلی

بھٹکل (ہرپل نیوز )5مارچ:آ ج بھٹکل بس اسٹائنڈ میں کرناٹکا اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جملہ چھ والوو بسوں کی سروس  کا کے ایس آرٹی سی بورڈ کے صدر اور بیندور کے رکن اسمبلی گوپال پجاری نے ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے افتتاح  کیا۔بھٹکل اور منگلورو کے درمیان آرام دہ سواری یعنی کہ  ’’والوؤ بس ‘‘سرویس  شروع کرنے کے لئے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا جس کو مسلسل کوششوں کے بعد پورا کرتے ہوئے بھٹکل سے منگلور تک کے لئے کل چھ والوو بسیں مختص کی گئی ہیں کے ایس آرٹی سی بورڈ کے صدر اور بیندور کے رکن اسمبلی گوپال پجاری نے اتوار 5مار چ کو بھٹکل بس اسٹانڈ میں ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے افتتاح  کیا۔افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے  انہوں نے کہاکہ  بھٹکل اور منگلورو کے درمیان’’اولوؤ بس ‘‘سرویس کے لئے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا جس کو مسلسل کوششوں کے بعد پورا کیا گیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کے ایس آرٹی سی اترکنڑا ضلع کے ڈی سی محمد حفیظ اللہ کی کاوشوں کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ آج کی ان بسوں کو جاری کرنے میں ان کی محنت و کاوش کا بڑا حصہ ہے ۔ رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہر دن بھٹکل سے بےشمار لوگ منگلوروکے لئے سفر کرتے رہتے ہیں، ان بسوں کی شروعات سے ان  مسافروں کوآسانی ہوگی ۔ ساحل آن لائن کے مطابق محتشم منڈے صاحب نےبھٹکل اور منگلورو کے درمیان بس جاری کرنے پر ٹرانسپورٹ بورڈ صدر گوپال پجاری کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ہمارے عوام کے لئے یہ ایک بہترین سہولت فراہم کئے ہیں جس پر ہم آپ کو مبارکباد دیتے ہیں اور اسی وقت محتشم منڈے صاحب نے دومطالبات رکھے ایک یہ کہ منگلورو سے نکلنے والی آخری بس کا وقت 03-45ہے اس کو بدل کر شام 06-30کریں گے تو مسافروں کے لئے کافی سہولت ہوگی ۔ دوسرا مطالبہ یہ ہے کہ اس روٹ کی بسوں کو منی پال  جانا لازمی قرار دیا گیا ہے جب کہ منی پال کے لئے کافی سہولیات ہیں اسی لئے جلدی منگلورو پہنچنے کے لئے منی پال روڈ رد کیاجائے۔ محکمہ کی طرف سے بھٹکل سے منگلورو کے لئے 225روپئے ٹکٹ رکھا گیا ہے اس کو کم کرکے 200 روپئے کریں گے تو عوام کو معاشی طورپر بھی فائدہ ہوگا۔ صدر بورڈ گوپال پجاری نے محتشم منڈے صاحب کی تینوں مطالبات کو وہیں پر منظوری دیتے ہوئے متعلقہ آفیسر کو حکم دیا ہے کہ اسی وقت سے یہ عمل میں لایا جائے ۔ اس  موقع پر بھٹکل کی کئی اہم شخصیات موجو د تھیں

The short URL of the present article is: http://harpal.in/rp47N

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے