Breaking News
Home / اہم ترین / منگلور میں ایم پی نلین کمار کےاشتعال انگیزبیان کا یوتھ کانگریس نے لیا نوٹس۔ کانگریس نےایم پی کی اشتعال انگیزی کو بتایا افسوسناک۔ایم پی کے خلاف معاملہ درج

منگلور میں ایم پی نلین کمار کےاشتعال انگیزبیان کا یوتھ کانگریس نے لیا نوٹس۔ کانگریس نےایم پی کی اشتعال انگیزی کو بتایا افسوسناک۔ایم پی کے خلاف معاملہ درج

منگلورو (ہرپل نیوز) 3/جنوری : جنوبی کینرا ایم پی نلین کٹیل کی کل کی  اشتعال انگیز تقریر  کے بعد  کمار کے خلاف کوناجے پولیس میں شکایت درج کرتے ہوئے یوتھ کانگریس نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے  کہا کہ اگر کٹیل اوران کے حمایتی جنوبی کینر ا میں آگ لگانے کی بات کرتے ہیں تو  ہم ایسے گندے منصوبے میں کامیاب ہونے نہیں دیں گے اورکانگریس کارکنان ایسی آگ کو بجھانا بھی  جانتے ہیں۔یوتھ کانگریس لیڈر متھن رائے نے اس قسم کی بیان بازی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ   عوامی نمائندے  امن وامان بنائے رکھنے کے لئے کام کرتے ہیں مگر  کٹیل جیسے لوگوں کے عوام کوبھڑکانے اور اشتعال دلانے کے کام  سے تعجب ہوتا ہے۔۔ گزشتہ کل  جنوبی کینرا کے رکن پارلیمان نلین کمار کٹیل نےپولیس والوں کو کھلے عام  دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ  پولیس  کے لئے اگر کارتھک راج کے قاتلوں کو دس دنوں کے اندر گرفتار کرنا ممکن نہیں ہوا تو پھر ہمارے لئے جنوبی کینرا کو آگ لگا دینا ممکن ہے۔مسٹر کٹیل نے  کارتھک کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کوناجے پولیس اسٹیشن کے روبرو ہندو ہتھا رکھشنا ویدیکے کے تحت منعقدہ احتجاجی مظاہرہ میں اپنے اشتعال انگیز خطاب کے دوران یہ دھمکی دی تھی ۔خیال رہے کہ  مینگلور تعلقہ پنچایت  کے سابق صدر اُمیش گنیگا کے فرزند کارتھیک راج پر   22 اکتوبر 2016 کو قاتلانہ حملہ ہوا تھا، جس  کے بعد وہ میں وہ  زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہوگیا  تھا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/vUZS0

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے