Breaking News
Home / اہم ترین / مودی باتیں کم کریں ،ریاست کیلئے امداد جاری کریں : وزیر اعلیٰ

مودی باتیں کم کریں ،ریاست کیلئے امداد جاری کریں : وزیر اعلیٰ

siddaramaih1بنگلورو۔30مئی (ہرپل نیوز) ریاست میں خشک سالی کی صورتحال کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی ریاست کے دورے پر آئے اور کوئی امداد کا اعلان کئے بغیر ہی زبانی جمع خرچ کرکے لوٹ گئے۔ یہ بات آج وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہی۔ ودھان سودھا میں کانگریس لجسلیچر پارٹی اجلاس سے قبل اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی لیڈران صرف تقاریر سے عوام کو مطمئن کرنے کی کوشش نہ کریں، بلکہ ریاست کو مرکز سے زیادہ سے زیادہ امداد دلانے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے اب بھی وہ ہاتھ جوڑکر گزارش کرتے ہیں کہ ریاست کیلئے امداد کا اعلان کریں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے راجیہ سبھا کی تیسری نشست کیلئے کے سی رام مورتی کو بطور امیدوار اتارا ہے۔ بنگلورو میڈیکل کالج کے گھپلہ میں ریاستی وزیر برائے میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل کے ملوث ہونے کے الزامات کے متعلق ایک سوال پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ معاملہ ان کے علم میں نہیں آیا ہے، اس لئے وہ اس پر تبصرہ نہیں کرسکتے۔
The short URL of the present article is: http://harpal.in/bx2dH

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے