Breaking News
Home / اہم ترین / مودی حکومت نے اپنایااترپردیش کی عوام کےلئے بے حسی کا رویہ:مایاوتی کا الزام

مودی حکومت نے اپنایااترپردیش کی عوام کےلئے بے حسی کا رویہ:مایاوتی کا الزام

mayawati_1

لکھنؤ27مئی(ہرپل نیوز/آئی این ایس انڈیا)بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے آج الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے اب تک کے اپنے دو سالوں کی مدت کے دوران اترپردیش کے 22کروڑ لوگوں کے تئیں سخت لاتعلق والا رویہ اپنایا ہے۔مایاوتی نے ایک بیان میں کہا کہ مودی حکومت نے عوام کودھوکہ اور اس سے وعدہ خلافی کی ہے، اسی کا نتیجہ ہے کہ کل سہارنپور میں مودی کی ’’وکاس پرو‘‘ ریلی میں مغربی اتر پردیش کے ساتھ ساتھ پڑوسی ریاست ہریانہ اور اتراکھنڈ سے بھی بھیڑ جمع کرنے کی پوری پوری کوشش کی گئی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ مودی حکومت کی دوسری برسی کی ریلی متھرا میں ہوئی پہلی برسی کی ریلی کی طرح ہی پھیکی رہی ہے۔مایاوتی نے کہا کہ سال 2014کے لوک سبھا انتخابات میں اتر پردیش کی عوام مودی کی بڑی بڑی باتوں اور ان کے لبھانے والے بہکاوے میں آ گئی اور اس نے بی جے پی کو اس کی توقع سے کہیں زیادہ سیٹوں سے جتا کر مرکز میں اس کی مکمل اکثریت والی پہلی حکومت بنوا دی لیکن اب مودی حکومت کے دو سال مکمل ہو جانے کے باوجوداتر پردیش کی عوام کو ان کی ضرورت کی کوئی بنیادی سہولت نہیں مل پائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام سے کئے گئے وعدے بھی پورے ہوتے ہوئے کہیں نظر نہیں آ رہے ہیں،نصف سے زیادہ ریاستیں خشک کا بحران جھیل رہا ہے۔ایسے میں لوگوں کی مدد تو دور ان کا حال چال جاننے کی ضرورت بھی مودی حکومت کے کسی بھی وزیر نے نہیں سمجھی۔عدالت کی پھٹکار کے باوجود وزیر اعظم اور ان کی حکومت کے وزیر صرف میڈیا میں بیان بازی ہی کرتے رہے۔

 

The short URL of the present article is: http://harpal.in/8QHA5

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے