Breaking News
Home / اہم ترین / مودی حکومت کی دو سالہ کارکردگی انتہائی مایوس کن

مودی حکومت کی دو سالہ کارکردگی انتہائی مایوس کن

ملک کی زمام کار کٹر ہندوتوا دی قوتوں کے ہاتھوں میں۔ ڈاکٹر حنیف شبا ب کا بیانshabab

بھٹکل:29؍ مئی ( ہرپل نیوز) مودی حکومت کے دو سال پورے چکے ہیں ایک طرف حکومت کی کار کردگی سے ایک طبقے میں اطمیان ہے تو وہیں ملک میں پروان چڑھ رہی عدم رواداری کی فضا، اقلیتیوں کے عدم تحفظ جیسے ایشوز کے بعد ملک کی سب سے بڑی اقلیت کے نزدیک حکومت کی کار کردگی پوری طرح ناقص ہے، ساحل آن لائن کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے شہر بھٹکل کے نامور صحافی ڈاکٹر محمد حنیف شبا ب نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مودی حکومت فرقہ پرستی کے ایجنڈے کو نافذکرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اچھے دنوں کا وعدہ صرف اکثریتی طبقہ کے حق میں پورا ہوا ہے انہوں نے زور دے کر کہاکہ وزیر اعظم کے بیرونی ملکوں کے دوروں کے بعد ملک کا نظام کٹر ہندوتوا دی قوتوں کے ہاتھوں میں چلا گیا ہے۔اور گوڈسے نے جو نقشہ پیش کیا ہے حکومت اس کو عملا نافذ کر نے کی کوشش کر رہی ہے ایسے حالات میں ملک کا اقلیتی طبقہ اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور کرتے ہوئے حکومت کے وعدوں کو دل بہلاوے کی چیز سمجھتا ہے اور ان کے مطابق مودی حکومت کی دو سالہ کار کردگی کی وجہ سے حکومت کی ناکامی کا پورا نقشہ عوام کے سامنے آجاتا ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ملک پر بی جے پی نہیں بلکہ آر یس ایس حکومت کر رہی ہے اور ان کی پالیسیوں کے مطابق یہ سوچناکہ اس ملک میں اقلتیں محفوظ ہونگی اور ان کو سکی قسم کی گزند نہیں پہنچے گی یہ خام خیالی ہوگی ۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے اجو دھیا میں بجرنگ دل کی ٹریننگ کمیپ کی موجود گی اور یوپی گورنر کے اس کی حمایت میں دئیے گئے بیان کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ، انہوں نے سوا ل کیا کہ اگر یوپی میں سنگھ پریوار کو اپنے دفاع کی اجازت ہے تو پھر مسلم تنظیموں کی جانب سے اس قسم کے اقدامات کو دہشت گردی سے کیوں جوڑاجاتا ہے ؟ انہوں نے اس خدشہ کا بھی اظہار کیا کہ اگر ان معاملات پر قابو نہیں پایا گیا تو ملک میں انارکی پھیلے گی جو کہ ملک کی سالمیت کے لئے خطر ہ ہے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/Tsrns

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے