Breaking News
Home / اہم ترین / مودی سرکار کے دو سال کے مکمل ہونے پرکانگریس نےشائع کیا کتابچہ ’’دو سال ملک کا برا حال‘‘

مودی سرکار کے دو سال کے مکمل ہونے پرکانگریس نےشائع کیا کتابچہ ’’دو سال ملک کا برا حال‘‘

 چدمبرم نے جشن کو بتایا جھوٹا

نئی دہلی،28؍مئی(ہر پل نیوزbjp-flag_1/آئی این ایس انڈیا)مودی حکومت دو سال پورے ہونے کا جشن منا رہی ہے تو ادھر کانگریس بھی خاموش نہیں ہے،وہ حکومت کی ناکامیوں کواجاگرکرنے کی کوشش کر رہی ہے۔دہلی میں کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے بی جے پی کے دعووں کے خلاف ’’ترقی کی تھم گئی رفتار، دو سال ملک کا برا حال‘‘نام کا ایک کتابچہ شائع کیا ہے۔چدمبرم نے ایک پریس کانفرنس میں بی جے پی کی ناکامیوں پربات کرتے ہوئے جشن کو جھوٹا قرار دیا ہے۔حکومت کی خامیوں کو گناتے ہوئے سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نئے روزگار دینے اور زرعی پیداوار بڑھانے میں ناکام ہو گئی ہے۔چدمبرم نے کہا کہ ملک میں افراط زر کی شرح گراوٹ پرہے اورملک کی اقتصادی حالت سنگین ہے۔کانگریس نے شیوسینا کا نام لیتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر میں بی جے پی کی اتحادی پارٹی بھی اس کی تنقید کرتی ہے اور وہ تقریب کا حصہ تک نہیں بن رہی ہے۔کانگریس لیڈر نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ اپوزیشن کے ساتھ مناسب طریقے سے بات چیت نہیں کر پا رہی ہے،

ساتھ ہی اپوزیشن کے جو اہم اعتراضات ہیں نہ تو انہیں غلط ثابت کیا جا رہا ہے اور نہ ہی اسے مانتے ہوئے اہم تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔رگھو رام راجن کے معاملے پر چدمبرم نے کہا کہ وزیر خزانہ اور آر بی آئی گورنر کے درمیان نظریاتی اختلافات ہوتے ہیں لیکن کبھی بھی وزیر خزانہ معیشت کے تئیں گورنر کے رخ پرسوال کھڑا نہیں کرتا۔پی چدمبرم کے علاوہ ہفتہ کو حیدرآباد میں ملکاارجن کھڑگے، دہرادون میں شکیل احمد، بنگلور میں سچن پائلٹ،احمدآبادمیں ابھیشیک منو سنگھوی پریس سے بات کریں گے۔اس موقع پر کانگریس ’’ترقی کی تھم گئی رفتار، دو سال ملک کا برا حال‘‘نامی کتابچہ میں کانگریس ان تمام مسائل کو شمارکرانے جا رہی ہے جن پر مودی حکومت کو ناکام ہی ہے۔اس میں کسانوں کی بدحالی کے ساتھ ہی اقتصادی محاذ سے لے کر خارجہ پالیسی اور مہنگائی سے لے کر کرپشن تک کی بات شامل ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/E9cr9

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے