Breaking News
Home / اہم ترین / مودی کی وزیر کا غیر ذمہ دارانہ بیان، نوٹ بندی سے کسی کی جان نہیں جا رہی

مودی کی وزیر کا غیر ذمہ دارانہ بیان، نوٹ بندی سے کسی کی جان نہیں جا رہی

نئی دہلی۔ کیش کی قلت سے پورا ملک بے حال ہے۔ آئے دن بینک اور اے ٹی ایم کے سامنے کیش کے لئے قطار میں کھڑے لوگوں کی موت کی خبریں آ رہی ہیں۔ لیکن، مرکزی وزیر کرشنا راج کو ایسا نہیں لگتا ہے کہ نوٹ بندی یا کیش کی کمی کی وجہ سے ملک میں کسی کی موت ہوئی ہے۔ ان کا خیال ہے کہ نوٹ بندی سے کسی کی جان نہیں جا رہی ہے۔

خواتین اور بہبود اطفال کی وزیر مملکت کرشنا راج نے کہا کہ نوٹ بندی کے بعد پیسے کی کمی سے جان بچنے والی ہے۔ اب ایسے لوگوں کی جان جا رہی ہے جو 70 سال سے کھا رہے تھے، لوٹ رہے تھے۔ اب واقعی عوام کے ساتھ فلاحی منصوبے جا رہے ہیں۔ کرشنا راج کا بیان ایسے موقع پر آیا ہے جب لوگ کیش کے لئے بینک اور اے ٹی ایم کے باہر قطار میں کھڑے ہیں اور آئے دن کسی نہ کسی کی موت کی خبر آ رہی ہے۔

گزشتہ آٹھ نومبر کو وزیر اعظم نریندر مودی نے 500 اور 1000 کے نوٹوں کی منسوخی کا اعلان کیا تھا اور اس فیصلے کا آج 35 واں دن ہے۔ لیکن، ملک میں کیش کی قلت جوں کا توں برقرار ہے۔ آج بھی بینکوں اور اے ٹی ایم کے باہر لگی لمبی لمبی لائنیں بتا رہی ہیں کہ لوگوں کو اب بھی نقد رقم کے لئے کس طرح سے پریشان ہونا پڑ رہا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/jPiGM

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے