Breaking News
Home / اہم ترین / مودی کے خلاف "نیچ " لفظ کا استعمال منی شنکر آئیر کو پڑگیا مہنگا۔ کانگریس پارٹی نے کیا بنیادی رکنیت سے معطل

مودی کے خلاف "نیچ " لفظ کا استعمال منی شنکر آئیر کو پڑگیا مہنگا۔ کانگریس پارٹی نے کیا بنیادی رکنیت سے معطل

نئی دہلی (ہرپل نیوز،ایجنسی)7ڈسمبر۔گجرات اسمبلی انتخابات شروع ہونے سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی کو نیچ آدمی کہنے سے سیاسی ہنگامہ بر پا ہو گیا ہے۔ کانگریس پارٹی نے اس بیان کی وجہ سےسینئر لیڈر منی شنکر آئیر کو پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے معطل کر دیا ہے۔کانگریس نے منی شنکر آئیر کو وجہ بتاو نوٹس بھی بھیجا ہے۔ انہیں اس کا جواب دینے کے لئے کہا   ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ منی شنکر ایئر نے پی ایم مودی کو نیچ آدمی کہہ دیا تھا۔ اس کے بعد  اس  بیان پر  ہنگامہ کھڑا ہو گیا   ۔پی ایم مودی نےایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اسے مغل ذہنیت کی علامت بتایا، مودی نے کہا کہ   یہ گجرات کی توہین ہے۔واضح رہے کہ منی شنکر ایئر نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران عوامی طور پر معافی طلب کرتے ہوئے کہا کہ میرا مقصد انہیں نیچ کہنے کا نہیں تھا بلکہ میں نے چھوٹے کے معنی میں نیچ کے لفظ کا غلطی سے استعمال کردیا تھا اور میں اس کے لئے کھلے دل سے معافی طلب کرتا ہوں۔

واقعہ پر راہل کی ناراضی:کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے پارٹی کےسینئر لیڈر منی شنکر آئیر سے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف اپنے "نیچ " لفظ کا استعمال کرنے کے لئے عوامی طورپرمعافی مانگیں۔مسٹرگاندھی نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پوسٹ میں کہا کہ سیاسی مخالفین کے خلاف ایسی زبان کااستعمال کانگریس کی ثقافت نہیں ہے۔وزیر اعظم اور ان کی پارٹی کے لیڈران کانگریس  کے خلاف گندی زبان کا استعمال کرتے ہیں لیکن  کانگریس کی  ثقافت اس کی اجازت نہیں دیتی اور ہم اپنے مخالفین کے خلاف بدزبانی نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ مسٹر منی شنکر نے خطاب کے دوران وزیر اعظم کے خلاف جس طرح کے الفاظ اورلہجے کا استعمال کیا ہے وہ مناسب نہیں ہے اور انہیں ایسا کرنے سے احتراز کرنا چاہئے ۔ پارٹی اور میں بذات خودامید کرتے ہیں کہ وہ اس کے لئے عوامی طور پر معافی مانگیں گے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/pBPhK

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے