Breaking News
Home / اہم ترین / موسلا دھار بارش سےپھر تھم گئی مہا نگری ممبئی۔کئی علاقے زیر آب ۔گڑ بڑایاٹرافک نظام۔ریلوے سروسس متاثر ۔اسکولوں میں چھٹی

موسلا دھار بارش سےپھر تھم گئی مہا نگری ممبئی۔کئی علاقے زیر آب ۔گڑ بڑایاٹرافک نظام۔ریلوے سروسس متاثر ۔اسکولوں میں چھٹی

ممبئی( ہرپل  نیوز،ایجنسی) 20 ستمبر۔ ممبئی میں بھاری بارش کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ بھاری بارش کی وجہ سے اسکول اور کالج بند رہیں گے۔ ٹرینوں کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ موسمیات کے ممبئی محکمہ کے مطابق، اگلے 24 گھنٹوں میں کچھ جگہوں پر بھاری بارش ہوسکتی ہے۔بارش کی وجہ سے کل 11 ٹرینوں کو منسوخ کردیا گیا ہے، جس میں سے چھ سینٹرل ریلوے اور پانچ ویسٹرن ریلوے کی ٹرینیں ہیں۔ دو ٹرینوں کا راستہ تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ہوائی نقل و حمل پر بھی منفی اثر پڑا ہے۔ 56 پروازیں ابھی تک ڈائیورٹ کر دی گئی ہیں۔ ڈبہ والے بھی آج کام پر نہیں جائیں گے۔بارش کی وجہ سے کل 11 ٹرینوں کو منسوخ کردیا گیا ہے، جس میں سے چھ سینٹرل ریلوے اور پانچ ویسٹرن ریلوے کی ٹرینیں ہیں۔ممبئی کے اطراف میں رائے گڑھ ضلع میں زبردست بارش کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔ بھاری بارش کے مدنظر، مہاراشٹر حکومت نے اسکول اور کالجوں کو بند رکھنے کی ہدایت دی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/WOn8G

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے