Breaking News
Home / تازہ ترین / مولانا مسعود مدنی سے وابستہ عصمت دری کیس میں نیا موڑ ، الزام لگانے والی خاتون کا نام اور پتہ نکلا فرضی

مولانا مسعود مدنی سے وابستہ عصمت دری کیس میں نیا موڑ ، الزام لگانے والی خاتون کا نام اور پتہ نکلا فرضی

سہارنپور(ہرپل نیوز،ایجنسی)7 مئی : جمعیت علما ہند کے قومی جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی کے بھائی مسعود مدنی پر آبروریزی کے الزام میں نیا موڑ آگیا ہے ۔ پولیس کے مطابق عصمت دری کا الزام لگانے والی خاتون کا نام اور پتہ غلط پایا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ ہنی ٹریپ کی طرح لگتا ہے۔ سہارنپور رینج کے ڈی آئی جی جتیندر کمار شاہی کے مطابق پولیس نے اب تک جو جانچ کی ہے ، اس میں الزام لگانے والی خاتون کا نام اور پتہ غلط پایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسعود مدنی پر عصمت دری کا الزام لگانے والی خاتون نے مجسٹریٹ اور پولیس کے سامنے اپنے بیان میں جو نام اور پتہ بتایا تھا وہ غلط نکلا ہے۔ جتیندر کمار شاہی کا کہنا ہے کہ اب تک خاتون نے ریپ کی جو کہانی پولیس کو بتائی تھی وہ مکمل طور پر فرضی لگ رہی ہے۔ خیال رہے کہ ہریانہ کے جیند ضلع کی ایک 30 سالہ خاتون نے دیوبند کوتوالی میں گزشتہ 17 مارچ کو مسعود مدنی پر تنتر منتر کا جھانسہ دے کر عصمت دری کرنے کی شکایت کی تھی، جس کے بعد پولیس نے مسعود مدنی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا تھا ، جہاں سے انہیں جیل بھیج دیا گیا تھا۔ مولانا مدنی پر دفعہ 164 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/T222T

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے