Breaking News
Home / اہم ترین / مویشیوں کی خرید و فروخت پر روک والے نوٹیفکیشن کو واپس لے گی مودی حکومت

مویشیوں کی خرید و فروخت پر روک والے نوٹیفکیشن کو واپس لے گی مودی حکومت

نئی دہلی(ہرپل  نیوز، ایجنسی)30نومبر۔ مرکزی حکومت ملک بھر میں مویشیوں کے ذبح کے لئے مویشیوں کی خرید و فروخت کو بند کرنے کے فیصلے کو واپس لینے کی تیاری میں ہے۔ یہ معلومات ماحولیات اور جنگلات کی وزارت کے ایک سینئر اہلکار کی طرف سے دی گئی ہے۔ انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق، اہلکار نے کہا، "ہم نے وزارت قانون میں ایک فائل بھیجی ہے جس میں ہم نے کہا ہے کہ ہم کچھ وجوہات سے نوٹیفکیشن واپس لے رہے ہیں۔ تاہم، اس پراسیس میں کتنا وقت لگے گا ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔تیئس مئی کو حکومت نے ' پروینشن آف کرویلٹی ٹو انیملس رولس، 2017' میں تبدیلی کئے جانے کو لے کر ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ حکومت نے اس پر ریاستوں سے بھی مشورہ طلب کیا تھا۔ نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد این ڈی اے حکومت کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس دوران گائے کے نام پر ہونے والے تشدد کے بہت سے واقعات بھی سامنے آ رہے تھے۔اس سے قبل، مدراس ہائی کورٹ کی مدوررے بینچ نے بھی مرکزی حکومت کے ذریعہ مویشیوں کے ذبح کے لئے فروخت کو ملک بھر میں بند کرنے کے فیصلہ پر روک لگا دی تھی۔ ساتھ ہی عدالت نے مرکز اور ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کر ان سے جواب مانگا تھا۔

حکومت نے 26 مئی کو کیا تھا فیصلہ:ماحولیات کی وزارت نے چھبیس مئی کو ضوابط میں ترمیم کی تھی جس کا مقصد مویشیوں کو ظلم سے بچانا بتایا تھا۔ اس میں مویشی بازاروں میں ذبح کے لئے جانوروں کی خرید و فروخت پر روک لگا دی گئی تھی۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/7IvRt

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے