Breaking News
Home / اہم ترین / مکتب جامعہ چوک بازار میں ننھے منے بچوں کاشاندارکوئز مقابلہ۔اساتذہ اورمہمانوں نے کی طلبہ کے ذوق و شوق کی ستائش

مکتب جامعہ چوک بازار میں ننھے منے بچوں کاشاندارکوئز مقابلہ۔اساتذہ اورمہمانوں نے کی طلبہ کے ذوق و شوق کی ستائش

بھٹکل،( ہرپل نیوز) 6؍ اکتوبر:ہر طالب علم اپنے اندر بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے ۔ اگر  اساتذہ ان کی صحیح رہنمائی کریں تو پھر ان کے اندر کے جوہر کھل کر باہر آجاتے ہیں ۔ جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں طلبہ کی خفیہ صلاحیتوں کو اجاگرکر نے کے لئے ایسے کئی پروگرام منعقد کیئے جاتے ہیں جن میں طلبہ حصہ لیکر   اپنی محنت کی بنیاد پراپنامستقبل  خواشگوار بناتے ہیں ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مکتب جامعہ چوک بازار کے صدر مدرس نے   آج مکتب جامعہ میں ننھے منے بچوں کے لئے منعقد کوئز مقابلے  کے دوران میڈیا سے بات چیت میں ان خیالات کا اظہار کیا ۔   ۔ پروگرام کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچوں کی ہمہ جہت ترقی ہمیشہ ان کے پیش نظر   رہتی ہے اس لئے ہر میدان میں ان کو تیار کرنا ضروری ہوجاتا ہے  مولانا نے کہا کہ ضروری ہے کہ طلبہ میں احسا س برتری پیدا ہوجائے  ۔کوئز مقابلہ منعقد کرنے میں اہم رول ادا  کرنے والے نوجوان عالم دین مولانا محی الدین جمال ندوی اور مولانا مستقیم ندوی نے نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے طلبہ کے درمیان دلچسپ انداز میں کوئز مقابلہ کروایا ۔ مولانا جمال  نے  کہا کہ زمانے کے تقاضوں کے ساتھ چلنا اور ان میں احساس برتری پیدا کرنا ضروری ہے۔کوئز مقابلے میں طلبہ کے لئے نہایت معلوماتی سوالات تیار کئے گئے تھے جن میں جامعہ کے ابتدائی درجات کے طلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ، اور طلبہ کے مظاہرے سے بھی ان کی محنت اور ان کے شوق کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا تھااجلاس میں مہتمم جامعہ  مولانامقبول ندوی سمیت مکتب چوک بازار کے اساتذہ اور طلبہ کے سرپرستان موجود تھے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/FFOty

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے