Breaking News
Home / اہم ترین / مہاراشٹرا میں مسلم ریزر ویشن کے مطالبےمیں شدت۔اورنگ آباد میں کل نکالا جائے گا عظیم الشان جلوس ، دو لاکھ افراد کی شرکت متوقع

مہاراشٹرا میں مسلم ریزر ویشن کے مطالبےمیں شدت۔اورنگ آباد میں کل نکالا جائے گا عظیم الشان جلوس ، دو لاکھ افراد کی شرکت متوقع

 اورنگ آباد( ہرپل نیوز )5جنوری :  مہاراشٹرا میں مسلم ریزر ویشن کے مطالبےمیں  روز بروز شدت دیکھی جارہی ہے ۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر کل   اورنگ آباد میں چھ جنوری کو نکلنے والے خاموش مسلم  ریزرویشن جلوس کی تیاریاں تقریباً مکمل کرلی گئی ہیں، کمیٹی کےذمہ داروں نے  سچر کمیٹی اور رنگ ناتھ مشرا کمیٹی کی رپورٹوں کی روشنی میں ریاست  کے  مسلمانوں  کو پسماندگی کی بنیاد پر پندرہ فیصد ریزرویشن کا مطالبہ کیا ، کمیٹی کے کنوینر شیخ مسعود نے مراٹھا ریزرویشن کے لیے  حکومت کی جانب سے دائر حلف نامے پر حکومت کی نیت پر سوال اٹھایا۔ مسلم ریزرویشن ایکشن کمیٹی کے کنوینر شیخ مسعود نے   سوال کیا کہ  مہاراشٹر کی بی جے پی حکومت  مسلمانوں کے تعلق سے  سرد مہری کا مظاہرہ کیوں کررہی ہے۔ اورنگ آباد میں منعقد   ایک پریس کانفرنس  سے خطاب کے دوران انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلی دیویندر فڑنویس  اس کا جواب دیں ۔مسلم ریزرویشن  ایکشن کمیٹی   کا دعوی ہیکہ اس جلوس میں دو لاکھ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے ،جبکہ    جلوس میں نظم وضبط برقرار رکھنے کے لئے چھ ہزار  رضاکار وں کو ٹریننگ دی جارہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس جلوس کے ذریعے سلگتے مسلم مسائل پر بھی آواز اٹھائی جائیگی۔ایکشن کمیٹی کا کہنا ہیکہ  مسلم ریزرویشن کو یقینی بنانےکے لیے کمیٹی نےقانونی  راستہ بھی  اپنا یا ہے اور عدالت سے  اسے انصاف کی امید ہے تاہم اس خاموش جلوس کا مقصد  مسلمانوں کے تعلق سے حکومت کی سرد مہری کو آشکاراکرنا ہے ۔ اب دیکھنا اہم کہ اس خاموش احتجاج کا مہاراشٹرا کی حکومت پر کتنے اثرات  مرتب ہونگے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/fKUdY

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے