Breaking News
Home / اہم ترین / مہاراشٹر کے نانڈیڑ میں بی جے پی، شیوسینا کے ورکرس میں مارپیٹ. پولیس لاٹھی چارج میں کئی زخمی

مہاراشٹر کے نانڈیڑ میں بی جے پی، شیوسینا کے ورکرس میں مارپیٹ. پولیس لاٹھی چارج میں کئی زخمی

ناندیڑ (ہرپل نیوز، ایجنسی) 7 نومبر; بی جے پی اور شیوسینا کے درمیان حالات دن بدن کشیدہ ہوتے جارہے ہیں، تازہ واردات مہاراشٹرا کے نانڈیز میں پیر کو اُس وقت پیش آئی جب  شیوسینا کے ایم ایل اے پرتاب پاٹل چکلیکر کے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کی ہی پارٹی کے کارکنان نے ڈھول بجاکر احتجاج کرنا شروع کردیا۔ پرتاب پاٹل پر الزام ہے کہ انہوں نے شیوسینا کے رکن اسمبلی رہتے ہوئے بی جے پی کا ساتھ دیا، جس کی وجہ سے کارپوریشن انتخابا ت میں شیوسینا کو زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

اسی بات پر احتجاج کر رہے شیوسینکوں پر چکلیکر کےحامیوں نے حملہ کردیا ، جس کی وجہ سے کچھ دیر کےلئے حالات کشیدہ ہوگئے ۔ پولیس نے حالات پر قابو پانے کے لئے لاٹھی چارج کیا ۔ پولیس کے لاٹھی چارج میں گئی افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس نے شیوسینا مظاہرین کے علاوہ چکلیکر  کے حامیوں کو حراست میں بھی لیا ہے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/vOybc

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے