Breaking News
Home / تازہ ترین / مہلک امراض سے عوام کو بیدار کرنے سلطان یوتھ ویلفیراسوسی ایشن کی ریالی

مہلک امراض سے عوام کو بیدار کرنے سلطان یوتھ ویلفیراسوسی ایشن کی ریالی

شوگر جیسی بیماریوں کےلئے دواؤں سے زیادہ احتیاط کی ضرورت : مقررین

بھٹکل۔(ہرپل نیوز)22 مئی۔ موجودہ دور میں بڑھتی ہوئی شوگر اور کینسر جیسی مہلک بیماریوں کےrally_1 خطرات سے لوگوں کو آگاہ کرنے اورقبل از وقت اس سے بیدار کرنےکے لئے بھٹکل سلطانی محلے کے نوجوانوں نے ایک والک تھون یعنی پیدل ریلی کا اہتمام کیا ،صبح قریب آٹھ بجے بھٹکل تعلقہ اسٹیڈیم ( وائی ایم ایس اے) میدان سے شہر سے گذرنے والی قومی شاہراہ سے ہوتی ہوئی یہ  مختلف علاقوں سے ہوکر انجمن گراؤنڈ پہنچی جہاں ریالی سے ماہرین نے خطاب کیا، اس موقع پر مقررین نے ان مہلک امراض سے بچنے کی تدبیروں سے واقف کرایا، بالخصوص شوگر سے متعلق بتایا کہ کس طرح یہ بیماری ہمارے جسم کو کھوکھلا کر رہی ہے ۔ریالی میں محلہ کے نوجوانوں نے قابل ذکر تعداد میں شرکت کی،ریالی کے لئے پولیس کی جانب سے حفاظت  کےمعقول بند وبست کئے گئے تھے،اس موقع پر کرنا ٹکا اسپائیسس بورڈ کے چیئرمین اورمجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کےصدر مزمل قاضیا نے ریالی کو ہریجھنڈی دکھائی اورسلطان یوتھ کے ایک اہم ذمہ دار جناب آفتاب کولا نے ریالی کا مقصد واضح کیا، مولانا عرفان ندوی کی تلاوت سے ریالی کا آغاز ہوا تھا،ریالی میں جناب ایس ایم پرویز، جناب عبد العظیم، جناب میڈیکل عبد السمیع ، مولوی سیان جاکٹی ندوی ، جناب نذیر قاسمجی و دیگر موجود تھے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/Oo0rS

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے