Breaking News
Home / اہم ترین / مہنگائی سےمتعلق غلط اعداد و شمار پیش کرنے پر راہل نے کیا غلطی کا اعتراف کہا میں انسان ہوں غلطی کرتا ہوں

مہنگائی سےمتعلق غلط اعداد و شمار پیش کرنے پر راہل نے کیا غلطی کا اعتراف کہا میں انسان ہوں غلطی کرتا ہوں

نئی دہلی(ہرپل نیوز، ایجنسی)7ڈسمبر۔مہنگائی سےمتعلق غلط اعداد و شمار پیش کرنے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے نشانہ پر آئے کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے آج کہا کہ وہ وزیراعظم نریندر مودی کی طرح نہیں ہیں بلکہ ایک عام انسان ہیں اور غلطی کرتے ہیں۔مسٹر گاندھی نے بی جے پی کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے ٹوئٹر پر کہاکہ بی جے پی کو ان کی غلطیوں کا ذکرکرتے رہنا چاہئے۔ اس سے انہیں سدھرنے میں مدد ملتی ہے۔کانگریس لیڈر نے کہاکہ یہ میرے تمام بی جے پی کے بھائیوں کے لئے ہے۔ میں نریندر بھائی جیسا نہیں ہوں، ایک عام انسان ہوں ۔ ہم بہت غلطیاں کرتے ہیں۔ اس سے زندگی دلچسپ ہوتی ہے۔ غلطی کا ذکر کرنے کے لئے شکریہ۔ برائے مہربانی اسے جاری رکھیں۔اس سے حقیقت میں سدھرنے میں مدد ملتی ہے۔ آپ سب کو پیار۔

میں نریندر بھائی کی طرح نہیں ، انسان ہوں غلطی کرتا ہوں : راہل گاندھی ، لو یو آل

واضح رہے کہ گجرات کے سومناتھ مندر میں داخل ہونے کے لئے مبینہ طورپر غیرہندو رجسٹر میں نام لکھنے اور ٹوئٹر پر مہنگائی سے متعلق غلط اعداد و شمار پیش کرنے کے لئے بی جے پی نے مسٹر گاندھی کی سخت تنقید کی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/IpTDJ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے