Breaking News
Home / اہم ترین / مہنگائی کے خلاف منگلورمیں کانگریسوں کا احتجاج

مہنگائی کے خلاف منگلورمیں کانگریسوں کا احتجاج

منگلور(ہرپل نیوز)4فروری: بی جے پی کی مرکزی حکومت  کے مجوزہ موٹر وھیکل ترمیمی بل اور پٹرول و ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف جنوبی کینرا ضلع کانگریس  نے منگلورو میں ایک شاندار  احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا۔جس میں ضلع انچارج منسٹر  رما ناتھ رائے نےپیٹرول وڈیزل کی بڑھتی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یو پی اے حکومت سنگین بحرانی  کے دور  میں بھی  ایندھن کی قیمتوں کو قابو ر میں کھنے کے  لئے اقدامات کیے تھے۔لیکن مرکزی حکومت  بی جے پی بین الاقوامی سطح  پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کر رکھا ہے۔اور اس کے علاوہ موٹر وھیکل پر جرمانے کی مقدار بھی  دن بدن بڑھ رہی ہے۔اس موقع پر رماناتھ رائے نے بی جے پی پر تیکھا وار کرتے ہوئے    کالا دھن واپس لانے  میں حکومت کو نااہل قرار دیا ۔اورحکومت پر ہٹلر جیسی ڈکٹیٹر شپ کی طرف بڑھنے کا بھی الزام عائد کیا ۔"احتجاج میں ضلع کانگریس کمیٹی کے عبوری صدر ابراہیم کوڈیجال نے کہا  کہ  کانگریس پارٹی وزیر اعظم مودی کے جمہوریت منافی اقدامات کی سخت  مذمت کرتی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/Pzljz

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے